روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

کھانا پکانے کیلئے زیتون کا تیل استعمال کرنے کے دس فوائد

یوتھ ویژن نیوز: زیتون کے تیل کے بے شمار فوائد ہیں۔ دنیا بھر کے صحت مند ممالک میں رہنے والے شہری اپنی خوراک میں زیتون کے تیل کو باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔

این ڈی ٹی وی نے کھانوں میں زیتون کا تیل استعمال کرنے کے دس فوائد بتائے ہیں، آئیے جانتے ہیں وہ کون سے ہیں۔

زیتون کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: روزانہ انجیر کھانے کے 5 بڑے فائدے

زیتون کا تیل معیاری غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن ای اور کے موجود ہوتے ہیں جن کے ساتھ ساتھ مفید فیٹی ایسڈ بھی زیتون کے تیل میں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاؤہ زیتون کے تیل میں بڑی تعداد میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ ان اینٹی آکسیڈنٹس سے ہمارے اندر پیچیدہ بیماریاں پیدا ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

الزائیمر بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے

ہماری دنیا میں الزائیمر کی بیماری خوفناک ترین بیماریوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ اگر میڈیٹرینین ڈائٹ یعنی سبزیوں، پھل، لوبیا، دالوں اور مچھلی میں اچھی مقدار میں زیتون کا تیل ڈالا جائے تو اس سے دماغ کو بھرپور فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فالج کی وہ نشانیاں جن سےآپ لاعلم ہیں

دل کے لیے مفید ہے

خوراک میں زیتون کے تیل کو شامل کرنے سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول (صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول) کے لیولز کم ہوتے ہیں۔ زیتون کے تیل میں پولی فینولز بڑی تعداد میں ملتے ہیں جس کے باعث بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے۔ اس کے نتیجے میں بلڈ پریشر کے مریض زیتون کے تیل سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

ہاضمہ اچھا ہوتا ہے

زیتون کا تیل ہمارے نظام انہضام کو تقویت پہنچاتا ہے اور اسے قابو میں رکھتا ہے۔ زیتون کا تیل قبض کشا کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اگر زیتون کا تیل باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو اس سے ہمارا نظام انہضام صحت مند رہتا ہے۔

یہ بھی پرھیں: شوگرکےمریضوں کیلئےکھانا کھانےکےبہترین اوقات

وزن کم ہوتا ہے

زیتون کے تیل میں اولیئک ایسڈ جو کے ایک بڑا فیٹی ایسڈ ہے، وہ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو ہمارے بلڈ شوگر کے لیول کو قابو میں رکھتے ہیں اور ہمارے دل کے لیے بھی مفیدسونگھنے کی حس کا یادداشت سے گہرا تعلق ہے،ماہرین ہوتے ہیں۔ زیتون کا تیل غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جس کے باعث ہم کم کیلوریز کھاتے ہیں اور اس وجہ سے وزن میں کمی آتی ہے۔

ہڈیوں کو فائدہ ملتا ہے

زیتون کے تیل سے ہڈیاں محفوظ ہوتی ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اور غیر سوزشی عناصر کثرت سے پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس سے ہڈیوں کو تقویت ملتی ہے اور ہڈیوں میں معدنیات موجود رہتی ہیں۔ زیتون کا تیل استعمال کرنے سے ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپروسس ہونے کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونگھنے کی حس کا یادداشت سے گہرا تعلق ہے،ماہرین

ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے

تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ زیتون کا تیل ذیابیطس کی ٹائپ ٹو کے خلاف حفاظت کرتا ہے۔ اس سے انسان کی انسولین کی حساسیت اور بلڈ شوگر پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

درد سے راحت ملتی ہے

زیتون کے تیل میں موجود اولیوکینتھل نامی کمپاؤںڈ میں سوزش کُش خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ سوزش کو کم کر کے درد، وَرم اور کھچاؤ کو کم کرتی ہے جبکہ اوسٹیواتھرائٹس کے مریض بھی اگر زیتون کے تیل سے اپنے گھٹنوں کی مالش کریں تو انہیں درد سے راحت ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریٹائرہوتےہی ٹرک ڈرائیورکی قسیمت جاگ گئی

زیتون کا تیل اینٹٰی مائیکروبیئل ہوتا ہے

زیتون کے تیل میں اولیوپِین نامی ایک کمپاؤںڈ پایا جاتا ہے۔ اولیوپِین میں اینٹی وائرل، اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل اثرات پائے جاتے ہیں۔ اگر زیتون کا تیل باقاعدگی سے کھایا جائے تو اس سے انسان کئی انفیکشنز سے بچ سکتا ہے۔

کینسر ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیںدنیا بھر مو ت کی ایک بڑی وجہ کینسر جیسی موذی بیماری بھی ہے۔ کئی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم کے قریب واقع ممالک میں زیتون کے تیل کے کثرتِ استعمال کی وجہ سے کینسر کی بیماری کم ہوتی ہے۔ زیتون کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو جسم میں فری ریڈیکلز کے باعث پیدا ہونے والے آکسیڈیٹو ڈیمیج کو کم کرتے ہیں جو کے کینسر کی ایک بڑی وجہ سمجھی جاتی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com