حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان
آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم
یوتھ ویژن ( واصب غوری سے )حکومت پاکستان آئندہ بجٹ 2025،26میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرے گی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزدور کو درپیش مسائل کا ادراک ہے،حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی،مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، حکومت مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کو یقینی بنائے گی-
کرپشن ملک کی تباہی کا سبب ہے
جلد اس کا خاتمہ کریں گے، سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا، جلد بیرونی سرمایہ کاری سے ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر یہاں اپنی رہائش گاہ پر مزدوروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ قومی معیشت میں مزدوروں اور محنت کشوں کی قدر سے بخوبی آگاہ ہیں، تاجر، سرمایہ کار، صنعت کار اور متمول طبقات مزدوروں کے حالات بہتر بنانے کو ترجیح دیں۔
انہوں نے کہا کہ مزدور کو درپیش مسائل کا ادراک ہے،حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گیا، حکومت مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کو یقینی بنائے گی،کرپشن ملک کی تباہی کا سبب ہے، جلد اس کا خاتمہ کریں گے، ملکی معاشی حالات چیلنجنگ ہیں، سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا، جلد بیرونی سرمایہ کاری سے ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں مزدور کی عظمت کا پورا احساس ہے، مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، سرمایہ کار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، ہر فیکٹری میں ایک پہیہ سرمایہ کار ہے اور ایک محنت کش ہے، حکومت مزدوروں کی اجرت میں اضافے کو یقینی بنائے گی تاکہ مزدوروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ امیر غریب کے فرق کو کم کیا جائے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مزدور کی اجرت پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دو۔وزیرِاعظم نے کہا کہ مہنگائی سے عام مزدور کو یقینی طور پر مسائل درپیش ہیں، روز کے اخراجات مزدور بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے لیکن ہم ایسے اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں کہ ملک جلد مہنگائی کے چنگل سے نکل جائے گا۔
یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا
شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری حضرات خاندان کے علاوہ محنت کش کے بچوں کی تعلیم اور علاج کے لیے منصوبے بنائیں، ایسے منصوبے بنائیں کہ مزدور کا بچہ انجینئر اور ڈاکٹر بنے، سرمایہ کاروں، تاجروں اور کاروباری افراد کی دولت پر مزدوروں کا بھی حق ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں، مجھ سے زیادہ مزدوروں کے مسائل کو کون جان سکتا ہے،میرے والد مرحوم بھی ایک مزدور تھے، میرے والد پاکستان بننے سے پہلے لاہور آئے، وہ 6 بھائیوں کے ساتھ لاہور کی فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے، انہوں نے لاہور کے کالج میں داخلہ لیا، شام میں مزدوری کرتے تھے۔
انہوں نے تقریب کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو دل کی گہرائیوں سے اپنے گھر میں مدعو کیا ہے، آج آپ سرکاری گھر میں مہمان نہیں بلکہ محمد شریف کے گھرانے میں موجود ہیں، آپ میرے مہمان ہیں، یہ دعوت نواز شریف اور میری طرف سے ہے، دلی خوشی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات چیلنجنگ ہیں لیکن حکومت ملک کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہے، سعودی عرب کا حالیہ دورہ امید کی کرن ثابت ہو گا اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، اس دورہ کے دوران میں نے مختلف وزرا سے تسلی بخش ملاقاتیں کی ہیں، چند دنوں میں سعودی کاروباری حضرات پاکستان آنے والے ہیں جس سے ملک میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور مہنگائی کم ہو گی-
شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے،کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، انہیں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں،آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے، کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، شاہ خرچیوں میں کمی لانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے طلبا کو لیپ ٹاپ اور وظائف دیئے، یہ ملک امیر کا بھی ہے اور غریب کا بھی، پاکستان یتیم کا بھی ہے، یہاں سب کو برابری کی سطح کے بنیادی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور جلد عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی-