اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں شایان شان جشن بہاراں میلہ اور کلچرل شو کی تقریب منقعد
یوتھ ویژن: ملک صفدر ضیاء سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جشن بہاراں میلہ اور کلچرل شو کی تقریب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں شایان شان انداز میں منعقد کی گئی۔
جس میں سرکاری افسران، سیاسی و سماجی رہنما، سکولز و کالجز کے طلباء وطالبات، اساتذہ،انتظامیہ کے افسران، اور علاقے کے مکینوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی.جشن بہاراں میلہ میں خوبصورت پھولوں کی اقسام کے سٹالز سجائے گئے اور پنجاب کے کلچر کو فروغ دینے کے لیئے مختلف ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی گئیں. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ایس پی انویسٹیگیشن جمشید احمد، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر ڈاکٹر رفاقت علی ڈائریکٹر کیمپس بہاولنگر۔
ظفر عباس کھچی ڈپٹی رجسٹرار ، افسران، اساتذہ، طلبہ اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. منعقدہ تقریب میں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے سلامی دی۔ سکولوں کے طلبا و طالبات ، پنجاب کالج، کپس کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے لوک گیتوں پر کلچرل شو پیش کیاگیا۔
جسے حاضرین محفل نے بہت پسند کیا.تقریب میں پنجاب کالج کے طلباء نے شاندار انداز میں پنجاب کلچرل کے حوالہ سے پر فارمنس پیش کی علاوہ ازیں محکمہ سوشل ویلفیئر بہاول نگر کی جانب سے ہینڈی کرافٹس کے سٹالز لگائے گئے جس میں علاقے کی دستکاری کے نمونے پیش کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکول بچوں نے ٹیبلو پیش کیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی بچیوں نے بھی ٹیبلو پیش کیا.
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ایس پی انویسٹیگیشن جمشید احمد نے سٹالز کا معائنہ کیا گھوڑا ڈانس اور دستکاروں کی صلاحیتوں کو سراہا. انہوں نے پھولوں کے سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے کہا پھول ماحول کو پر فضا اور معطر بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو خوشگوار بنانے کے لئے پھولدار اور پھلدار پودے لگائے جائیں۔ انہوں نےاپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کی ثقافت بہت شاندار ہے اور اسطرح کے میلے اور تقریبات خوشی اور طمانیت کا باعث ہیں۔ انہوں نے منتظمین کی شاندار کاوسشوں کو سراہا۔