پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور ملک کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان بات چیت کے دوران تمام مسائل حل ہو گئے تھے جس کے بعد پی ایس او نے قومی ایئرلائن کے طیاروں کو فیول دینا دوبارہ شروع کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ایس او کو ایندھن کی مد میں 48 کروڑ روپے مل چکے ہیں، کراچی میں گراؤنڈ ہونے والی تین پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ-
ایندھن کی کمی کے باعث کراچی سے اسلام آباد، ملتان اور سکھر کی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ اسلام آباد اور لاہور کی منسوخ ہونے والی پروازوں کو بھی کراچی کی طرف موڑ دیا جا رہا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ لاہور ایئرپورٹ سے مدینہ اور کراچی جانے والی پروازیں ٹیک آف کے لیے تیار ہیں۔
Load/Hide Comments