جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری
کراچی: ( روزنامہ یوتھ ویژن سے ) جناح اسپتال کراچی میں 34 سالہ شخص کی ٹانگ کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری کی گئی۔
جناح اسپتال کراچی میں پہلی روبوٹک سرجری 34 سالہ شخص کی کی گئی، اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سمیت 14 ماہرین نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔
جناح اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کے مطابق روبوٹک ڈیوائس کی مدد سے 25 منٹ میں پہلے مریض کا پتتاشہ کامیابی سے نکال لیا گیا۔
پروفیسر شاہد رسول کے مطابق ہسپتال کے یورولوجی اور گائنی وارڈز میں اب روزانہ دو سے زائد آپریشن کیے جائیں گے اور ضرورت مند مریضوں کو مفت آپریشن بھی کیے جائیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جہاں ہر مریض کو روبوٹک سرجری کے لیے لاکھوں روپے ادا کرنے پڑتے ہیں وہیں جناح ہسپتال تمام مستحق مریضوں کو یہ سروس مفت فراہم کرے گا۔
جناح ہسپتال کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال میں 12 سے 14 ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم ہے جن کے پاس جراحی کے تجربے کا خزانہ ہے۔