وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح
یوتھ ویژن : پاکستان ٹیم وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز نہ کرسکی، اسے سری لنکا کے ہاتھوں 19 رنز سےشکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق ٹریبھون کرکٹ اسٹیڈیم ، کھٹمنڈومیں کھیلے گئے وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں گرین شرٹس اور سری لنکا مدمقابل ہوئے۔
حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ
بارش کے باعث میچ کو 5 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر63 رنز بنائے۔ سمتھ کارنارتنے 25 اورسارتھ گلہیتیاوا 24 رنز بناکر نمایاں رہےپاکستان کی طرف سے مثل خان نے ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم ایک وکٹ پر مقررہ 5 اوورز میں 44 رنز بناسکی۔ یوں اسے سری لنکا کےہاتھوں سے 19 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکسان کی طرف سے احمد یار نے 21 رنزبنائے جب کہ چناکا پشپا کمارا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ایونٹ میں بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعے کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔