ریٹائرہوتےہی ٹرک ڈرائیورکی قسیمت جاگ گئی
امریکا میں ایک ٹرک ڈرائیور نے ریٹائرمنٹ کے تیسرے دن ہی 10 لاکھ ڈالر (28 کروڑ 35 لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست میساچوسیٹس کے علاقے ویسٹ بوئلسٹن سے تعلق رکھنے والےپال بیشا نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں اپنے باس (جن کے پاس انہوں نے 20 سال سے زیادہ نوکری کی) کو مطلع کیا کہ آئندہ ہفتے سے وہ کام سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ اور ریٹائرمنٹ کے تین دن بعد انہوں نے اپنے علاقے سے لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا جس میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیوسٹی بھاولپورکےبعدایک اوریونیورسٹی کا اسکینڈل بےنقاب
پال بیشا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا تین چیزیں وہ زندگی میں کبھی نہیں دیکھ سکیں گے۔ ایک پیٹریئٹس کی سپر باؤل میں فتح، گالف میں ’ہول اِن ون‘ یعنی ایک ہی شاٹ میں گیند کو سراخ میں ڈالنا اور تیسرا لاٹری جیتنا اور اب انہوں نے تینوں چیزیں کر لی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ یہ رقم گھومنے پھرنے پر خرچ کریں گے۔