ملائیشیا کے بادشاہ عبد اللہ پاہنگ اور ملکہ نے ٹی وی پر خبریں پڑھ کرقوم کے دل موہ لیے
یوتھ ویژن : مظہر اسحاق چشتی سے ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ نے سرکاری ٹی وی پر خبریں پڑھ کر عوام کے دل جیت لیے۔
بادشاہ عبداللہ پاہنگ اور ملکہ سلطانہ نے سرکاری ٹی وی کے یوم تاسیس کے موقع پر نیوز اسٹوڈیو کے دورے کے دوران خبریں پڑھنے کی پیشکش کی۔
بادشاہ اور ملکہ نے 10 منٹ تک ملکی اور عوامی دلچسپی کی خبریں پڑھیں۔ ملائیشیا کے عوام نے بادشاہ اور ملکہ کے اس عمل کو خوب سراہا۔
واضح رہے کہ سلطان عبداللہ نے جنوری 2019 میں ملک کے 16 ویں بادشاہ کے طور پر حلف اٹھایا تھا ۔ وہ وسطی ریاست پاہنگ کے علامتی حکمران ہیں۔ انہوں نے ملک کی شمال مشرقی ریاست کیلنٹن کے سلطان محمد پنجم کی جگہ لی ہے جو اس سے قبل ملائیشیا کے بادشاہ تھے۔
Load/Hide Comments