موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
یو تھ ویژن نیوز (شہزاد بھٹی ) لاہور موسم گرما شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام
ماہرین موسمیات کے مطابق اس بار موسم گرما میں ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان ہے اور مئی 2024ء میں ہی پنجاب میں درجہ حرارت 42سے 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
روزنامہ یوتھ ویژن نیوز کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سکولوں کو 2ماہ سے زائد چھٹیاں ہوں گی۔ اس بار گرمیوں کی چھٹیاں 8جون (بروز ہفتہ) سے شروع ہونے کا امکان ہے اور سکول دوبارہ 19اگست (بروز پیر) کو کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے اس ماہ کے آخر میں اس حوالے سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments