یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام
یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام
یوتھ ویژن نیوز (علی رضا سے ) یوم مزدور کی مناسبت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں تقریب کا اہتمام
یوم مزدور کی مناسبت سے گرلز گائیڈ سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام محنت کی عظمت کے عنوان سے غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل
پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز مہمان خصوصی جبکہ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر و ہیومن ریسورس حکومت پنجاب ملک فاروق احمد مہمان اعزاز تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، خزانہ دار عبدالستار ظہوری، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ بپلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزادا حمد خالد،ایڈوائزرگرلز سکاؤٹس آئی یو بی ڈاکٹر سرفراز بتول،صدر ثانیہ اقبال اور ڈاکٹر شبانہ نذر موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ آج کا دن محنت کشوں کا دن ہے۔
آج کی تقریب میں شریک شعبہ اسٹیٹ کیئر، شعبہ ٹرانسپورٹ، شعبہ سیکورٹی سے وابستہ محنت کش طبقہ اس تقریب کے مہمان اعزاز ہیں۔ انہوں نے اس بہترین تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر سرفراز بتول کو مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری نے کہا کہ آج کا دن شکاگو کے محنت کش مزدوروں کا دن ہے جنہوں نے مزدوروں کے حق میں آواز اٹھائی اور اس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈائریکٹر لیبر ملک فاروق احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں 1314 ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک
مزدوروں کی ماہانہ اجرت 32ہزار روپے مقرر کر دی گئی اور ان کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور محکمہ تعلیم بچوں کی تعلیم اور فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مزدوروں کی صحت اور دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے مزدوروں کی عظمت اجاگر کرنے کے لیے خاکے اور نغمے پیش کیے۔ تقریب میں موجود کارکنوں کو خصوصی سوینئر بھی پیش کیے گئے۔