اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بلوچستان واشک میں کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق 22 زخمی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں امیروں کے لیے ٹیکس معافی واپس لینے کی تجویز پر غور کرنا شروع کردیا طوفانی بارشوں کے بعد کان کے تباہ ہونے سے 12 بھارتی ہلاک ہو گئے نیوکلیئر پاور کے حوالے سے پاکستان کی 26 سالہ یادگاری تقریب۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں آئندہ بجٹ پر انڈسٹری اور اکیڈمیا ڈائیلاگ پیشانی کو جھوٹی و خطاء کار کیوں کہا گیا؟ بہاولپور میں باپ کے ہاتھوں کمسن بچیاں قتل خانہ کعبہ کا سونے کا دروازہ ۔ رحمت کا پرنالا اور حجر اسود پر چاندی کا خول چڑھانے کے اعزاز بھی بہاولپور کے حصے میں آیا خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہء پاکستان کی دعوت کو قبول کر لیا

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر

یوتھ ویژن : (یوسف نثار سے ) بہاول پو ر(پ)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہو گئی۔

چھ روز تک جاری رہنے والی اس کرکٹ لیگ میں 40 شعبہ جات کی ٹیموں اور تقریبا 550 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ فائنل میچ شعبہ فزیکل ایجوکیشن اورشعبہ سوشل ورک کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ شعبہ فزیکل ایجوکیشن کی ٹیم نے شعبہ سوشل ورک کو 44 رنزسے ہرا کر چیمپئن ٹیم بن گئی۔ ڈیپارٹمنٹل لیگ کی اختتامی تقریب سپورٹس کمپلیکس بغدادالجدید میں منعقد ہوئی۔ مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف اور مہمانانِ اعزاز چیئرمین شعبہ سوشل ورک پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا،چیئرمین شعبہ فزیکل ایجوکیشن ڈاکٹرمحمدضیاء الحق، ایڈیشنل ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افئیرز ڈاکٹرعدنان بخاری، علی عظم، انجینئر ذوالفقار، ڈاکٹر حسین ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز،محمد رضوان راجپوت،چیف ایگزیکٹو یونیورسل سٹوڈیو بہاول پور،محمد ندیم اختر ریجنل سیلزمنیجرموبی پینٹس بہاول پور، ملک فیصل ندیم،چیئرمین المعروف ڈویلپرزاینڈ بلڈرز،چوہدری منیب،ایگزیکٹوممبر المعروف ڈویلپرزاینڈ بلڈرزو دیگر شریک تھے۔ پروفیسر ڈاکٹرعبدالرؤف نے اپنے خطاب میں لیگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اور کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں ہمیں اعصابی طور پر مضبوط اور باکردار بناتی ہیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو

امجد فارق وڑائچ نے کہا کہ اس لیگ کے انعقاد اور اتنی بڑی تعداد میں طلباء کی شرکت پر کھیلوں میں نوجوانوں کی بھرپور دلچسپی کا آئینہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پاس ایک فعال ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس موجود ہے جو طلباء کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے سپورٹس مقابلوں کے انعقاد میں رہنمائی اور سرپرستی پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نویداختر اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کرکٹ لیگ کے انعقاد میں فعال کردار ادا کرنے پر محمد عدنان عباسی اسسٹنٹ واڈن کو بھی سراہا۔ اس کرکٹ لیگ کی کور کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس،قاضی محمد عرفان، عدنان حیدرعباسی، یوسف گِل، منیب اشرف،علی ودیگر شامل تھے۔جبکہ محمدساجد نے کمنٹری کے فرائض سرانجام دیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com