پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

آزادی اظہار پر نقطہ نظر

یوتھ ویژن : (ملک صفدر ضیاء سے ) مثبت اور تعمیری انداز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دینا ہوں گی، ملکی سلامتی کواولین ترجیح میں رکھنا چاہیے،

افضل بٹ
اسلام آباد () سابق سیکرٹری جزل پی ایف یو جے ناصر زیدی نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے،جمہوری آزادیاں کسی بھی ملک کےلیے ناگزیر ہیں (پی ایف یو جے) نے ہمیشہ اظہار راے کی آزادی کےلیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں ہمیشہ آزادی اظہار کے پرچم کو سربلند رکھا ہے-

آزادی اظہار

آزادی اظہار کےلیے ہم ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے اورکبھی کمپرومائز نہیں کریں گے، ا ظہار راے کی آزادی پریس کی آزادی سے مشروط ہے پی ایف یوجے ہمیشہ اصولوں پر کھڑی ہےہم آج بھی اپنے مشن کو لے کر چل رہے ہیں۔ آج کی استقبالیہ تقریب منعقد کرنے پر راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ڈکٹیرضیاء کے دور میں 13 مئی 1978 کو کوڑے مارے جانے کے دن کے موقع کی مناسبت سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب و یوم عزم سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، استقبالیہ تقریب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ،ممتاز ادیب و مصنفہ وشاعرہ محترمہ کشور ناہید ،صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹسطارق علی ورک، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم ،سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان ،سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آصف بشیر چوہدری ،پاکستان پریس کلب یوکے کے نائب صدر ساجد یوسف، سابق ممبر ایف ای سی جاوید صدیقی، قربان ستی، خلیل راجہ، اصغر چوہدری ، عون شیرازی اسحاق چوہدری نے بھی خطاب کیا جبکہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سینئرنائب صدر راجہ بشیر عثمانی نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے ،ناصر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 71ءمیں ملٹری آپریشن ہوا اور 27 مارچ 1971 ءکو پی ایف یو جے نے ملکی تقسیم کی مذمتی قرارداد پاس کی اور اظہار رائے پر پابندیوں کو مسترد کیا، اس وقت پی ایف یو جے کو تقسیم کیا گیا –

،آج بھی یہ سوال ہمارے نوجوانوں میں پیدا ہوتا ہے کہ یہ تنظیمیں کیوں تقسیم ہوتی ہیں تو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ سب تقسیم اسٹیبلیشمنٹ کرتی ہے وہ ہمارے مفادات کےلیے ہر کام کرتی ہیں اس وقت پی ایف یو جے کے مقابلے میں ایک تنظیم بنائی گئی،ہم نے اس وقت بھی واضح کیا تھا کہ ہم ویج ایوارڈ لیں گے صحافیوں پر پابندیوں کو قبول نہیں کریں گے، پی ایف یوجے کی سنسر شپ اور اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنے کے خلاف تحریک چلی اس تحریک کے اثرات کو ختم کرنے کےلیے پی ایف یو جے دستور کی شکل میں ایک تنظیم ہمارے خلاف بنائی گئی ان ساری سازشوں کے باوجود ہماری جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اصولوں پر قائم رہیں گے آئین اور اپنے اصولوں کے مطابق جدوجہد جاری رہے گی-

،انہوں نے کہا کہ پی ایف یوجے کو بہت متحرک ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہے آج ٹرول بریگیڈ موجود ہے جو مختلف انداز سے لوگوں کی ٹرولنگ کررہا ہے، صحافت کے اصول و ضوابط ہوتے ہیں آج ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کےلیے آگاہی کی ضرورت ہے، پروفیشنل صحافی کی جو تعریف ہے اس کے مطابق ہمیں اپنے آپ کو ڈھالنے کی ضرورت ہے ،ہمیں ایسے صحافیوں کے خلاف اقدامات کرنا ہوں گے جو سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں ،ہمیں اپنی صفوں میں چھپی کالی بھیڑوں کو پہچاننا ہوگا جو صحافیوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پی ایف یوجے کی سطح پر اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ناصر زیدی نے کہا کہ ہم آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے ،قوانین کو اپنے مفادات کےلیے استعمال کرنے والوں کے سامنے دیوار بن جائیں گے، انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کےلیے ہم ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے اورکبھی کمپرومائز نہیں کریں گے، ا ظہار راے کی آزادی پریس کی آزادی سے مشروط ہے پی ایف یوجے ہمیشہ اصولوں پر کھڑی ہے اور اصولوں پر جدوجہد کررہی ہے یہ تنظیم مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے آج پی ایف یو جے افضل بٹ کی قیادت میں پورے ملک میں صحافیوں کی ترجمانی کا حق ادا کررہی ہے ہمیں حوصلے استقامت کے ساتھ ہر قسم کے حالات کے مقابلے کےلیے تیار رہنا چاہیے ہم نے ہر ظلم و جبر کا مقابلہ کیا ہے اب بھی ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں ،کتنے صحافی ہیں جنہوں نے جانوں کی قربانی پیش کی، ہمارا ماضی تابناک ہے، ہم نے مصیبتوں اور اذیتوں کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا، آج ہمارے پاس مضبوط قیادت ہے، پریس کلبز ہیں ہم ہر سطح پر صحافیوں کی آواز بن سکتے ہیں، افضل بٹ پی ایف یو جے کے منتخب لیڈر ہیں وہ صحافیوں کی آواز بن چکے ہیں،

(پی ایف یوجے) کے صدر افضل بٹ نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی صفوں میں بیٹھے ایسے عناصر جو مختلف سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کو لے کر چلتے ہیں وہ پورے پاکستان کی صحافتی کمیونٹی کےلیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی سلامتی کواولین ترجیح میں رکھنا چاہیے، افضل بٹ نے کہا کہ اس وقت جہاں ایک طرف آزادی اظہار کے حوالے سے چیلینجز درپیش ہیں وہیں دوسری طرف پورے ملک میں پچیس تیس افراد ایسے ہیں جو پاکستان میں ہزاروں صحافیوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ہمیں اس حوالے سے بھی غوروغوض کرنا ہوگا ،یہ عناصر سیاسی پارٹیوں کے ترجمان بن کر دوسروں کی ٹرولنگ کرتے ہیں اور یہاں تک کہ دوسروں کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو بھی معاف نہیں کرتے اسلئے یہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے اس چیلینج سے عہدہ برا ہونے کیلئےہمیں اقدامات اٹھانا ہوں گے ،ہمیں مثبت اور تعمیری انداز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دینا ہوں گی ، افضل بٹ نے ناصر زیدی کی آزادی اظہار کےلیے عظیم جدوجہد اور قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان قائدین کی قربانیوں کے نتیجے میں آج ہماری تنظیم پاکستان کی نمائندہ اور متحرک تنظیم بن چکی ہے ہم آج بھی اپنے قائدین کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں ،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق سیکرٹری جزل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ناصر زیدی کی آزادی صحافت کےلیے بے مثال جدوجہد کرنے اور لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ناصر زیدی کو احفاظ الرحمن ایوارڈ ملنا ان کی اظہار راے کی آزادی کےلیے بے مثال جدوجہد اور قربانی کا اعتراف ہے ،قائدین کی جلائی گی شمع کو روشن رکھیں گے

،ہمارے یہ قائدین ہمارے لیے رول ماڈل ہیں ،ہمیں ناصر زیدی اقبال جعفری اور دیگر قائدین کی جدوجہد سے حوصلہ اور عزم ملتا ہے ان شاء اللہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر زیدی کو احفاظ الرحمن ایوارڈ ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ناصر زیدی نے اظہار رائے کی آزادی کےلیے لازوال جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، ممتاز دانشور ادیب اور شاعرہ محترمہ کشور ناہید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو غیر جانبداری سے صحافت کرنی چاہیے کبھی کسی پارٹی کی ترجمانی نہ کریں صاف و شفاف انداز میں اپنے پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں اور حق و سچ کو کھلے طور پر بیان کردیں ،سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر زیدی صحافیوں کے وہ لیڈر ہیں جنہوں نے عملا” ڈکٹیٹر کے دور حکومت میں کوڑے کھائے ناصر زیدی کی زندگی آج کے صحافیوں کے لیے ہمت اور حوصلے کا پیغام ہے ،ہم آج کی اس تقریب میں ناصر زیدی کی گرانقدر خدمات پر انہیں سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے ہردور میں آزادی اظہار کےلیے قربانیاں دی ہیں ناصر زیدی اقبال جعفری اور دوسرے قائدین کی زندگیا ںہم سب کےلیے مشعل راہ ہیں ، سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ ہمیں آج جن مشکلات اور چیلینجز کا سامنا ہے اس میں ایک طرف اظہار رائے کی آزادی پر قدغن ہے تو دوسری طرف میڈیا ہاؤسسز ورکرز کو بروقت تنخواہیں نہیں دے رہے ہیں،موجودہ ملکی معاشی و اقتصادی بحران میں سب سے زیادہ ورکر صحافی متاثر ہورہے ہیں اور مشکلات کا شکار ہیں، انہوں نے ناصر زیدی اقبال جعفری اور دیگر قائدین کی آزادی اظہار راے کےلیے قربانیوں پرشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com