اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد

نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد
تحریر حافظ مرجان حیدر، شعبہ تعلقات عامہ

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 1925 میں جامعہ عباسیہ کے نام سےقائم کی گئی۔اسے 1975ء میں پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہوا۔ اسلامیہ یونیورسٹی نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز مقامی کمیونٹی کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کیا تھا ۔یونیورسٹی مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء کی ایک متحرک کمیونٹی ہے، جو متعدد غیر نصابی سرگرمیوں، کلبوں اور معاشروں کے ساتھ ایک بھرپور کیمپس کی زندگی کو فروغ دیتی ہے۔
بہاولپور اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی سماجی ترقی میں کمیونٹی کی شمولیت اس یونیورسٹی کا اہم خاصہ ہے۔ طلباء کی دلچسپیوں اور اتھلیٹک ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیمپس کا سپورٹس کمپلیکس کھیلوں کی جدید سہولیات سے لیس ہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی
ان سہولیات میں کرکٹ اسٹیڈیم اور فٹ بال گراؤنڈز، باسکٹ بال کورٹ اور والی بال کورٹس شامل ہیں۔ ان ڈور سہولیات جیسے بیڈمنٹن کورٹ، ٹیبل ٹینس ٹیبلز، اور ایک جمنازیم طلباءوطالبات کے لیے دستیاب ہیں۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ رات کی کھیلوں کی سرگرمیاں خاص طور پر گرمیوں میں طلبہ کے لیے ایک دلچسپ سرگرمی ہوتی ہے۔حال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس نے سپورٹس کمپلیکس، بغداد الجدید کیمپس میں فلڈ لائٹ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ چیمپئن شپ 2024 کا انعقاد کیا۔ اس لیگ کا مقصد سماجی میل جول کو فروغ دینا، دماغی بالیدگی، ٹیم ورک اور لیڈر شپ کا فروغ تھا۔
چھ روز تک جاری رہنے والی اس کرکٹ لیگ میں 40 شعبہ جات کی ٹیموں اور تقریبا 550 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔








فائنل میچ شعبہ فزیکل ایجوکیشن اورشعبہ سوشل ورک کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ شعبہ فزیکل ایجوکیشن کی ٹیم نے شعبہ سوشل ورک کو 44 رنزسے ہرا کر چیمپئن ٹیم بن گئی۔اس سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ شعبہ فزکس اور شعبہ فارمیسی کے درمیان کھیلا گیا۔ شعبہ فزکس کانٹے دار مقابلے کے بعد فارمیسی کی ٹیم کو شکست دے کر تیسری پوزیشن کی حقدارٹہری۔ ڈیپارٹمنٹل لیگ کی اختتامی تقریب سپورٹس کمپلیکس بغدادالجدید میں منعقد ہوئی،۔ مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف اور مہمانانِ اعزاز چئیرمین شعبہ سوشل ورک پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا،چئیرمین شعبہ فزیکل ایجوکیشن،ڈاکٹرمحمدضیاءالحق، ایڈیشنل ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افئیرز ڈاکٹرعدنان بخاری،ڈاکٹرحسین احمد،شعبہ اینیمل نیوٹریشن،ڈاکٹرعلی اعظم،شعبہ اکنامکس،ڈاکٹرذوالفقار،شعبہ انجنئیرنگ،محمد رضوان راجپوت،چیف ایگزیکٹو یونیورسل سٹوڈیو بہاول پور،محمد ندیم اختر ریجنل سیلزمنیجرموبی پینٹس بہاول پور، ملک فیصل ،چئیرمین المعروف ڈویلپرزاینڈ بلڈرز،چوہدری منیب،ایگزیکٹوممبر المعروف ڈویلپرزاینڈ بلڈرزو دیگر شریک تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹرعبدالرؤف نے اپنے خطاب میں لیگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اور کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹوریٹ سپورٹس امجد فاروق وڑائچ کو مبارکباد دی
۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں ہمیں اعصابی طور پر مضبوط اور باکردار بناتی ہیں ۔امجد فارق وڑائچ نےکہا کہ اس لیگ کے انعقاد اور اتنی بڑی تعداد میں طلباء کی شرکت پر کھیلوں میں نوجوانوں کی بھرپور دلچسپی کا آئینہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پاس ایک فعال ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس موجود ہے جو طلباء کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے سپورٹس مقابلوں کے انعقاد میں رہنمائی اور سرپرستی پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نویداختر اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کرکٹ لیگ کے انعقاد میں فعال کردار ادا کرنے پر محمد عدنان عباسی، اسسٹنٹ واڈن کو بھی سراہا۔ تقریب کےاختتام پر کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں،میڈلز اور کیش انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس کرکٹ لیگ کی کور کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس،قاضی محمد عرفان، عدنان حیدرعباسی، یوسف گل ، منیب اشرف،علی،اسفند ودیگر شامل تھے۔ڈائریکٹوریٹ آف آؤٹ ریچ، کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز نے ٹورنامنٹ کو بھرپور کوریج دی اور یونیورسٹی آفیشل سوشل میڈیا پر طلباء کو گراؤنڈ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے براہ راست دکھایا۔اس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز غلام محمد کے نام رہا جبکہ محمد ساجد نے اس ٹورنامنٹ میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیئے۔
