مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد
بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد
یوتھ ویژن ( علی رضا غوری ) 2 مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار بعنوان "عصر حاضر میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل سیرت النبیﷺ کی روشنی میں” کا انعقاد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی صاحبزادۂ امام، خطیب ومدرس مسجد اقصی فضیلۃ الشیخ مامون بن اسعد تمیمی حفظہ اللہ (رکن فلسطینی نیشنل کونسل ورکن مرکزی کونسل فلسطین لبریشن آرگنائزیشن) تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام
تفصیلات کے مطابق سیرت چیئر فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کے زیر انتظام چسیمینار کا انعقاد کیا ہے۔ سیمینار کا موضوع "عصر حاضر میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل سیرت النبیﷺ کی روشنی میں” تھا۔ پروگرام میں کرسی صدارت کو پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز نے رونق بخشی۔ مہمان خصوصی جناب صاحبزادۂ امام، خطیب ومدرس مسجد اقصی فضیلۃ الشیخ مامون اسعد تمیمی حفظہ اللہ (رکن فلسطینی نیشنل کونسل ورکن مرکزی کونسل فلسطین لبریشن آرگنائزیشن) تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت ریان شفقت نے حاصل کی۔ فلسطین کے لیے ترانہ عالیان شفیق نے پڑھا۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن، ڈائریکٹر سیرت چیئر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانانِ گرامی کا عربی میں خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیرت چیئر ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے کہ معاشرے کی صحیح خطوط پر راہ نمائی کے لیے سیرت النبیﷺ سے ماخوذ بیش قیمت ہدایات سے استفادے کے مواقع فراہم کرے۔
مہمان خصوصی جناب صاحبزادۂ امام، خطیب ومدرس مسجد اقصی فضیلۃ الشیخ مامون بن اسعد تمیمی حفظہ اللہ (رکن فلسطینی نیشنل کونسل ورکن مرکزی کونسل فلسطین لبریشن آرگنائزیشن) نے عربی میں خطاب کیا، جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر شفقت الرحمن مغل، لیکچرار ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسلیشن اسٹڈیز نے کیا۔ انہوں نے نہایت درد مندی سے فلسطین پر مظالم کا تذکرہ کیا۔ آپ نے تاریخ سے شواہد پیش کرکے یہودیوں پر اللہ تعالیٰ کے عذاب کا تذکرہ کیا۔ آج بھی مغربی یونیورسٹیز اور پوری دنیا میں یہودیوں کی رسوائی کا منظر قرآن مجید کی حقانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ نے فلسطین کی آزادی کے لیے برسرِپیکار مجاہدین کی تکالیف کا تذکرہ کیا اور غزہ کی موجودہ تکالیف کو دور نبویﷺ کی تکالیف کی طرح مستقبل میں فتوحات کا پیش خیمہ قرار دیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ آج کل عالمِ کفر کی جانب سے مسلمانوں کے علمی ذخیرہ میں شکوک وشبہات پیدا کرنے کا پروپیگنڈا جاری ہے۔ ہمیں اس محاذ پر بھرپور مقابلہ کرنا چاہیے۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز نے صدارتی خطبے میں کہا کہ سیرت چیئر کی کاوشیں قابلِ تقلید ہیں۔ مسلم امہ اس وقت شدید ترین تہذیبی یلغار کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل
سیرت چیئر کی جانب سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ آپ نے مہمان خصوصی ودیگر مہمانان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر شفقت الرحمن مغل، لیکچرار ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسلیشن اسٹڈیز نے سر انجام دیے۔ پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی کو سیرت چیئر کی جانب سے یاد گاری شیلڈ اور سیرت چیئر کی شائع کردہ کتب پیش کی گئیں۔ پروگرام کے بعد شرکائے سیمینار کی مفرحات سے تواضع کی گئی۔