پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی مہلت، اہم اعلان سامنے آگیا ملائیشین وزیراعظم کی پاکستان آمد نئی دوستی کا آغاز ایران میں موجود فرانسیسی شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی: جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ ثاقب نثار کی خفیہ آڈیو آج بھی میرے پاس ہے نواز شریف کا بڑا انکشاف پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، نئی بلندیاں چھونے لگی حکومت کا بڑا فیصلہ : پی آئی اے کی نجکاری کی نئی حتمی تاریخ کا اعلان اگر حملہ ہوا تو اسرائیل کے تمام انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، سربراہ ایرانی فوج معروف اداکار رجنی کانت چنئی اسپتال میں دل کے آپریشن کے لیے داخل پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کے اثرات سے نکلنے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ سندھ ہائیکورٹ کا سخت نوٹس غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کی ہدایت

انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024

انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس

تحریر: محمد اقبال، شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

محمد اقبال
محمد اقبال

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا قدیم ترین شعبہ ہے

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا قدیم ترین شعبہ ہے
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا قدیم ترین شعبہ ہے

شعبہ فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا قدیم ترین شعبہ ہے جو 1977 میں قائم کیا گیا تھا۔یونیورسٹی کے اولین شعبہ ہونے کے باعث اس شعبہ کی توجہ معیاری تعلیم پر مرکوز ہے۔ شعبہ فزکس کو جولائی 2020 میں انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس جدید طریقہ وتدریس اور اعلیٰ معیار کی تحقیقی سرگرمیوں کے ذریعے معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیےسرگرم عمل ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس باقاعدگی سے نصاب اور تحقیقی منصوبوں کو جدید ترین معیارات پر اپ ڈیٹ کرتا ہے، تاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیش رفت سے جڑے رہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ غیر ملکی تربیت یافتہ فیکلٹی ہے ان میں 21 پی ایچ ڈی اور8 ایم فل ممبران شامل ہیں۔ اس وقت تقریباً پندرہ سو طلباء اس شعبے میں زیر تعلیم ہیں اور 50 سے زائد پی ایچ ڈی سکالرز مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں بی ایس، ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام جاری ہےان میں فزکس کے بنیادی شعبوں جیسے کوانٹم، سالڈ اسٹیٹ فزکس، الیکٹروڈائنامکس اور کچھ جدید اپلائیڈ فیلڈز جیسے میڈیکل فزکس، میٹریل سائنس، کنڈینسڈ میٹر فزکس، سیمی کنڈکٹر فزکس اور شامل ہیں۔ نینو ٹیکنالوجی، خلائی سائنس، پارٹیکل فزکس، قابل تجدید توانائی، کمپیوٹیشنل فزکس، میڈیکل امیجنگ اینڈ الیکٹرانکس، بائیو میڈیکل فزکس، اور ارتھ سائنس، جہاں ہر شعبہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہمارے ملک کی موجودہ ضروریات کے مطابق یکساں اہمیت کا حامل ہے

شعبہ فزکس

پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار
پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار

ہر سال معروف جرائد میں متعدد معیاری تحقیقی مضامین شائع ہو رہے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس ہمیشہ سے فزکس کی تعلیم اور تحقیق میں جدت کا ذریعہ رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں جامعہ نے فزکس میں متعدد معیاری گریجویٹس اور پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز تیار کیے ہیں جو مختلف تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں، ہسپتالوں، صنعتوں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انسٹی ٹیو ٹ آف فزکس جدید رجحانات کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر ا رہا ہے۔

بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

بین الاقوامی کانفرنس
بین الاقوامی کانفرنس

سال 2022 میں ہونی والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں سویڈن، چین ، سعودی عرب، امریکہ ، برازیل ، آسٹریلیا، اور پاکستانی جامعات سے آئے ہوئے مندوبین شریک ہوئے جنہوں نے طلباو طالبات کو فزکس کے شعبے میں ہونے والی جدید ترین ترقی سے آگاہ کیا۔ اسی طرح حالیہ ہفتے کے دوران بھی انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ برٹش کونسل پاکستان اور کوئین میری یونیورسٹی لندن برطانیہ کے اشتراک سے ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں برطانیہ اور پاکستان بھر کی جامعات سے آئے ہوئے مندوبین شریک ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تدریس و تحقیق کے اعلیٰ معیار کے لیے سرگرم عمل ہے۔ سائنسی شعبہ جات میں ہمارے اساتذہ،محققین اور طلباو طالبات گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان شعبوں سے فارغ التحصیل ایلومینائی ملک اور بیرون ملک سرکاری اور نجی شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے کانفرنس کے مندوبین کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پور میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ فزکس کے شعبے کے نامور ماہرین دو روزہ کانفرنس کے دوران اس شعبے میں ہونے والی تدریس و تحقیق اور جدید ترین سائنسی رجحانات پر تبادلہ خیال کریں گے اور ہمارے اساتذہ اور طلباو طالبات کو مستفید کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹیکل سائنس و ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس نے کہا کہ اس وقت انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں 11 شعبہ جات میں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں خصوصی تعاون پر برٹش کونسل پاکستان، کوئین میری یونیورسٹی لندن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے برٹش کونسل پاکستان کی نمائندہ وردہ ڈار نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ساتھ فیکلٹی ایکسچینج، وظائف کی فراہمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں برطانوی جامعات سے تعاون پر کامیابی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اعلیٰ درجے کی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں میں پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے کے ذریعے تعاون و اشتراک جاری رہے گا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ایلن ڈریونے کلیدی خطبہ دیا۔ کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے دو روزہ کانفرنس کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا کہ 7 متوازی سیشنز منعقد ہوں گے۔ پہلے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر افاق احمد پنجاب یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر اجاب خان کاسی یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ، ڈاکٹر محمد ابرار اسلامیہ یونیورسٹی کالج پشاور، پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق کامسٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس اور ڈاکٹر محمد ریاض پنجاب یونیورسٹی لاہور نے خطاب کیا۔ دوسرے سیشن میں ڈاکٹر سمیرا اشرف، ویمن یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر فیاض حسین بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر خلیل احمد ایمرسن یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر نیاز احمد بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، ثمن فاطمہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، عروج شاہین اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، ارم فدا ویمن یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر نور الہدیٰ نے خطاب کیا۔شام کو کلچر نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں علاقائی موسیقی اور طلباو طالبات نے پرفارمنس پیش کیں۔

کانفرنس کے ملکی اور غیر ملکی مندوبین کو بہاول پور کے تاریخی مقامات ، محلات، قلعہ ڈراور اور صحرائے چولستان کی بھی سیر کروائی گئی۔دوسرے روز تین سیشنز اور ایک ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کوئین میری یونیورسٹی آف لندن سے آئے ہوئے مندوبین پروفیسر ڈاکٹر ایلن ڈریو، پروفیسر ڈاکٹر الزبتھ تنیر، ڈاکٹر طیبہ ربنواز، اور این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے پروفیسر ڈاکٹر محمد دانش مجیب اور پروفیسر ڈاکٹر ایم اے کے لودھی یو ایس اے اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پوسٹر ڈسپلے کے مقابلے بھی منعقد ہوئے اور فزکس کے نوجوان اساتذہ اور طلبا وطالبات کو یورپی جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں سے آگاہ کیاگیا۔ کانفرنس کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز و ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس نے کانفرنس کے انعقاد اور سرپرستی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برٹش کونسل پاکستان اور ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی کانفرنس میں شرکت کو سراہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com