لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی
لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی
یوتھ ویژن ( مظہر چشتی سے ) ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ کے احکامات پر نیشنل پارک لال سہانرا کے جنگل میں لکڑی چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 6افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ
ڈویژنل فاریسٹ آفیسر لال سہانرا نیشنل پارک کی درخواست پر لال سہانرا کے جنگلات میں لکڑی چوری کی متعددکاروائیوں میں ملوث 6 افراد جن پر مختلف اوقات کار میں ایف آئی آرز نمبری 23/23، 10/24، 33/24، 34/24 اور 36/24 پولیس اسٹیشن عباس نگر میں درج کرائی گئی تھیں اور ٹمبر مافیا کا گینگ مسلسل ناجائز اسلحہ اور بغیر نمبری موٹر سائیکلوں پر لال سہانرا سے ملحقہ علاقہ میں لکڑی چوری اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے تھری ایم پی او قانون کے تحت ملزمان کو 30دن کے لئے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام
واضح رہے کہ ٹمبر مافیا لال سہانرا نیشنل پارک کے فاریسٹ ایریا میں مسلسل لکڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے اور انہیں گرفتار کرنے کے لئے جب بھی کاروائی کی جاتی تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو جاتے۔