روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق

روزانہ انجیر کھانے کے 5 بڑے فائدے

 انجیر ایک ایسا پھل ہے، جو نہ صرف ذائقے میں اچھا ہے بلکہ اسے ہزاروں سالوں سے دوا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق انجیر میں اینٹی کارسینوجینک، اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سوزش، چکنائی کم کرنے والی اور خلیات کی حفاظت کرنے والی خصوصیات ہیں جو اسے صحت مند جسم کیلئےبہت اہم بناتی ہیں۔ خشک انجیر ایک صحت بخش خشک پھل بھی ہے۔
انجیر ایک کم کیلوریز والا پھل ہے جس میں کاپر، میگنیشیم، پوٹاشیم، رائبوفلاوین، تھامین، وٹامن بی 6 اور وٹامن کے بھرپور ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ بالوں کو وقت سے پہلے سفید ہونے سے روکنے کیلئے بہترئیں غذائیں کون سی ہیں؟

  انجیر اینڈوکرائن، سانس، ہاضمہ، تولیدی اور قوت مدافعت کے عمل کو مضبوط بنانے میں بھی مفید ہے۔  جگر کی حفاظت ،گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں موثر :
عالمی ادارہ صحت کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انجیر جگر کی حفاظت اور گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں بہت موثر ہے۔ اس طرح یہ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ 

آنتوں کو صحت مند رکھنے کیلئے موثر:
انجیر میں فائبر اور پری بائیوٹک عناصر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو آنتوں کو صحت مند رکھنے کا کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کر سکتا ہے۔ یہ قبض کے مسئلے کو دور کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اور السر جیسے مسائل سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

دل کی صحت کیلئے موثر:
انجیر کھانے سے دل بھی صحت مند رہتا ہے۔ دراصل اس کے استعمال سے بلڈ پریشر یعنی ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ کنٹرول میں رہتا ہے اور یہ اچھے کولیسٹرول کو بڑھا کر برے کولیسٹرول کو کم کرنے کا کام کرتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور ہارٹ فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے، جو سوڈیم کا توازن درست رکھتا ہے، جس سے دل کی بیماری کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کڑوے کریلوں کے صحت پر حیرت انگیز مثبت اثرات

ہڈیوں کو  مضبوط کرنے میں موثر
 یہ خواتین میں ماہواری کے درد جیسے مسائل کا بھی علاج کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے، جلد کی الرجی، خشکی وغیرہ کو دور کرتا ہے۔ یہ بالوں کو صحت مند رکھنے کا بھی کام کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com