روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

کڑوے کریلوں کے صحت پر حیرت انگیز مثبت اثرات

کہا جاتا ہے کہ ہر کڑوی چیز خون کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے، اس کی سچائی سے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر ! ہاں، ذائقے میں کڑوی سبزی کریلے صحت پر ضرور مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ دیر رات تک موبائل کا استعمال خطرناک بیماری کا باعث بنتا ہے ،انشکاف

غذائی ماہرین کے مطابق کریلے صحت کے لیے مفید سبزی ہے کیوں کہ یہ ناصرف ہرے رنگ کی ہے بلکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامنز، اور منرلز بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

کریلے کو مختلف غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق کریلوں کا جوس پینے سےوزن کم اور ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، اس میں اینٹی ذیابطیس، اینٹی کینسر، اینٹی سوزش، اینٹی وائرس اور کولیسٹرول کو کم کرنے والی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔

غذائی ماہرین مطابق ایک کپ کریلوں میں 20 کیلوریز، 4 گرام کاربو ہائیڈریٹس اور 2 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، سی، فولیٹ، پوٹاشیم، زنک، اور آئرن بھی پایا جاتا ہے، یہ تمام غذائی اجزا ناصرف مجموعی صحت کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ اسے مزید بہتر بھی بناتے ہیں۔

کریلوں کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے فوائد درج ذیل ہیں:

کریلے کا استعمال کینسر کو روکنے میں مدد دیتا ہے

غذائی ماہرین کے مطابق کریلوں میں ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایک ٹیسٹ ٹیوب تحقیق کے مطابق کریلوں کے جوس کے استعمال سے معدے، پھیپھڑوں، اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگورکےانسانی صحت کیلئے فائدہ مند غذا

اس کے علاوہ اس کے جوس کے استعمال سے کینسر کی وجہ بننے والے خلیوں کی افزائش میں کمی آتی ہے اور چھاتی کے کینسر کی وجہ بننے والے خلیوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔

کریلے کا استعمال بلڈ شوگر لیول کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کریلے کی سبزی کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین آپشن ہے، صحت مند افراد اگر شوگر کے مرض سے بچنا یا اس سے لاحق افراد اپنی شوگر کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک کپ کریلے کا پانی (جوس) کا استعمال کریں، کریلے کا پانی بڑھتی ہوئی شوگر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ جسم میں موجود لبلبے (جو کہ انسولین بناتا ہے) کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنویرسنگھ اورعالیہ بھٹ کی فلم نےایڈوانس بکنگ کے ریکارڈ توڑدیے

ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کریلے کا جوس اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں کیونکہ اس کے متعدد فوائد ہیں۔ روزانہ صبح ایک گلاس کریلے کا رس پینا ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے، یہ سبزی Polypeptide-P سے بھرپور ہوتی ہے جو شوگر کی سطح میں اچانک اضافے کو روک سکتی ہے۔

احتیاط

کریلے کا استعمال ضرورت سے زیادہ ہرگز نہ کریں ورنہ یہ خطرناک حد تک شوگر کی مقدار کو کم کردیتا ہے، اس کے استعمال کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر شوگر کا ٹیسٹ لازمی کریں۔

کولیسٹرول کم کرنے میں مدد گار

کریلے کا استعمال جسم میں غیرضروری کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے، جسم میں کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بڑی کمی ہوگئی

جسم میں کولیسٹرول کے کم ہونے سے امراض قلب، دل کے دورے اور فالج جیسی مہلک بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل ہوتا ہے۔

آئرن اور خون کی کمی کو روکنے میں مدد گار

طبی ماہرین کے مطابق کریلے کے استعمال سے انرجی لیول کو مؤثر طریقے سے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے، اس کے استعمال سے آئرن کی کمی دور خون میں لال خیلوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے جس سے نیند کی کوالٹی، بھوک لگنے میں بہتری آتی ہے۔

اس کے علاوہ جراثیم کش اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کریلے کا جوس خون کی صفائی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرکے خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com