رنویرسنگھ اورعالیہ بھٹ کی فلم نےایڈوانس بکنگ کے ریکارڈ توڑدیے
فلم”راکی اوررانی کی پریم کہانی“کی ایڈوانس بکنگ نےریکارڈقائم کردیا رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘آج 28 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہم سے زیادہ بھارتی اداکاروں کی عزت کرتے ہیں، ریشم
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ایڈوانس بکنگ پیر سے شروع کی گئی تھی اور منگل تک تقریباً 25 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں اور توقع کی جارہی کہ یہ فلم پہلے دن 11 سے 13 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی ایک خصوصی اسکریننگ منگل کو ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔
فلم کے پریمیئر کی اس تقریب میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ پر مشتمل مرکزی کاسٹ کے علاوہ عالیہ بھٹ کے شوہر رمبیر کپور، وکی کوشل اور کترینہ کیف، سارہ علی خان اور انکے بھائی ابراہیم علی خان بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی خوشی میں سیلاب کے باوجود دلہا اپنی دلہنیا لینےپہنچ گیا،ویڈیو وائرل
فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں عالیہ بھٹ نے ایک بنگالی لڑکی اور رنویر نے پنجابی لڑکے کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر قابل ذکر اداکاروں میں جیا بچن اور شبانہ اعظمی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار کرن جوہر ہیں۔
راکی اور رانی کی پریم کہانی کرن جوہر کے فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر ریلیز کی جارہی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کے فلمی اور بالی ووڈ کے شائقین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں