شادی کی خوشی میں سیلاب کے باوجود دلہا اپنی دلہنیا لینےپہنچ گیا،ویڈیو وائرل
شادی کو قدرتی آفت بھی نہ رو سکی۔بھارت میں دلہا سیلاب کی پروا کئے بغیر سہراسجائے دلہنیالینےپہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں شدید بارشوں کے باعث ہر طرف سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ایسے میں بھارتی شہری کو سیلاب بھی شادی سے نہ روک سکا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دلہا سہرا،شیروانی پہنے،ہاتھ میں تلوار اور سرپرچھتری تانے اکیلا ہی سیلابی پانی سے گزر کردلہنیا لینے جارہاہے۔
وائرل ویڈیو سے لگتا ہے شاید باراتیوں نے سیلاب کے باعث دلہا کے ساتھ چلنے سے ہی انکار کردیاتھا۔سوشل میڈیا پر دلہا کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف مزاحیہ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں بائپر جوائے کا طوفان بھی ایک شادی نہیں رو ک سکا تھا۔جس میں شدید طوفان کے باوجود دلہا دلہن شادی کیلئے پھیرے لیتے رہے۔
پی ٹی آئی دور میں 3 ارب ڈالرزبلا سود قرض کا معاملہ:پی اے سی کا بڑا فیصلہ
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تحریک انصاف کے دورحکومت میں 628 افراد کو 3 ارب ڈالرزبلا سود قرض دینے کے معاملے پربڑے فیصلے کئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو ان کیمرا اجلاس میں تفصیلات فراہم کیں، تفصیلات میں قرضہ دینے والے بینکوں کے نام فراہم نہیں کیے گئے، قرضہ لینے والے افراد کے نام فراہم نہیں کیے گئے، صرف کمپنیوں کے نام ظاہر کیے گئے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 628 افراد کو 3 ارب ڈالرزبلا سود قرض دینے کا معاملہ زیر غور آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل، شوگر ملز، کیمیکل اور آٹو موبائل انڈسٹری کو قرضے دیے گئے ہیں۔