وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں
یوتھ ویژن نیوز 🙁 واصب غوری سے ) لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر دل کی مریضہ رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں۔
وزیرا علیٰ مریم نواز شریف کو دیکھ کر رسولاں بی بی خوشی سے جذباتی ہوگئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضہ کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں،حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کی دعائیں۔ رسولاں بی بی خوشی سے نہال ہوکر کہا کہ میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئیگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی میں دل کے مریض منور ملک کے گھر بھی گئیں اور ٹی سی ایس رائیڈر کے ساتھ منور ملک کو ادویات پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منور ملک سے بات چیت کی اورصحت کے بارے میں دریافت کیا۔منور ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا شکریہ،اب ہمیں ہسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ادویات کا معیار چیک کرنے کے لئے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کرومیٹو گرافی، ڈرگ ریلیز لیب، ڈرگ سیمپل ریسونگ ایریا اور ہیپاٹائٹس ریفرنس کم پبلک ہیلتھ لیب کا دورہ کیا۔ میڈیسن ہوم ڈلیوری پروگرام پر بریفنگ دی گئی اور ادویات کی پیکنگ سے لیکر ڈلیوری تک کے عمل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایف ایم صحت زندگی کا بھی دورہ کیا اورایف ایم صحت زندگی کو پوڈ کاسٹ ریکارڈ کروایا۔عوام پوڈ کاسٹhttps://www.facebook.com/fmsehatzin پر سن سکیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو فری وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈویلپمنٹ ونگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں ڈاکٹرز کے لئے وین کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ہفتے کی قلیل مدت میں اتنابڑا عوامی فلاح و بہبود کا پراجیکٹ شروع کیا۔نوازشریف اور شہباز شریف کو اللہ تعالیٰ جزاء دے جنہوں نے 2013سے 2018کے دوران گھروں میں ادویات ڈیلیوری کا پراجیکٹ شروع کیا اور گزشتہ حکومت نے اس پراجیکٹ کو ختم کر دیا۔
گزشتہ حکومت میں وزراء اپنی تنخواہیں لیتے رہے اورغریبوں کی ادویات بند کردیں۔حکومت نے میڈیسن ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام شہروں تک بڑھا دیا ہے۔ پراجیکٹ کے تحت دو لاکھ مریضوں کو انکی دہلیز پر دوائیاں فراہم کی جائیں گی۔ ہیپاٹائیٹس، ٹی بی اور دل کے امراض کی ادوایات کا دوہ ماہ کا سٹاک مریضوں کے گھروں میں ڈلیور کا جائے گا اورچیک اپ کے بعد مریضوں کو دوبارہ اودیات ڈیلیور کی جائیں گی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
چاہتی ہوں کہ پانچ سال بعد پنجاب میں کوئی بھی شخص علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے اورمریضوں کو ہسپتال میں دھکے نہ کھانے پڑیں۔ دیہی علاقوں کے عوام کوان کی دہلیز پر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 32 فیلڈ ہسپتالوں کو فنکشنل کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بہاولپور دورے کے دوران دیکھا کہ خواتین فیلڈ ہسپتال سے علاج کیلئے انتظار کر رہی تھیں۔ بہت جلد کلینک آن ویل پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ لاہور میں پہلا سرکاری سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں جہاں مریضوں کو کینسر جیسے موذی مریض کا فری علاج مہیا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کو ایک سال میں کینسر ہسپتال کا آؤٹ ڈور فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے پراجیکٹس کو تباہ کرنے کیلئے فتنے آجاتے ہیں اورپھر ملک کا ایسا حال ہوتا ہے جہاں ہم آج کھڑے ہیں۔ چاہتی ہوں پانچ سال بعد پنجاب کے ہر شہر میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی ہو اورہر شہر میں کارڈیالوجی، پے ڈی آٹریکس اور کینسر کے علاج کی سہولیات دستیاب ہوں۔ غریب مریضوں کیلئے آئندہ چند ہفتوں میں ایئر ایمبولینس کا منصوبہ شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کسی بھی مریض کو علاج اور دوائی کیلئے دربدر نہ پھرنا پڑے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پراجیکٹ کے کامیاب آغاز پر سیکرٹری ہیلتھ سمیت ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو شاباش دی۔ سینیٹر پرویز رشید،ایم این اے عون چوہدری، صوبائی وزراء عظمی زاہد بخاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ، اطلاعات،معاون خصوصی ذیشان ملک اور دیگر حکام بھی موجود تھے