وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید
یوتھ ویژن نیوز ؛ اسلام آباد وفاقی سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید کی ہے۔
کابینہ ڈویژن اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں وفاقی سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا کہ نہ تو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نہ ہی نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو طلب کیا گیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کہا کہ دونوں حضرات کو طلب کیے جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ کامران علی افضل نے کہا کہ میں اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہا ہوں، میری انکوائری سے متعلق غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔
Load/Hide Comments