فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں
فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں ،
پنجاب حکومت نے 15 سرکاری ہسپتالوں میں سٹروک سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ۔
15 سرکاری ہسپتالوں میں فالج کے نئے مریض کے لیے فالج کے اثرات انتہائی کم کرنے والا مہنگا ترین انجیکشن 24 گھنٹے فری دستیاب ہوگا ۔
اگر کسی شخص کو خدانخواستہ فالج کا اٹیک ہو ،
جس میں جسم کا آدھا یا جزوی حصہ مفلوج ہو جائے
تو اسے فوراً 4 سے 5 گھنٹے کے اندر متعلقہ نزدیکی ہسپتال لا کر انجیکشن لگوایا جاسکتا ہے ۔
اگر TPA انجیکشن مریض کو اٹیک ہونے کے 4 سے 5 گھنٹے کے اندر لگ جائے تو اسے ساری عمر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے ۔
ان ہسپتالوں میں
1 ۔ سروسز ہسپتال لاہور ،
2 ۔ میو ہسپتال لاہور ،
3 ۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور
4 ۔ سر گنگارام ہسپتال لاہور
5 ۔ جناح ہسپتال لاہور ،
6 ۔ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ،
7 ۔ نشتر ہسپتال ملتان ، 8 ۔ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ
9 ۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ،
10 ۔ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ،
11 ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ
12 ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخو پورہ ،
13 ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور ،
14 ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال
15 ۔ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور
شامل ہیں ۔