یادداشت کوتیز کرنے کیلئےمفید مشقیں
یوتھ ویژن نیوز( جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں سمارٹ ڈیوائسز نے نوجوانوں کو اپنا اسیر کیا ہوا ہے اور وہ ہمہ وقت اسی میں الجھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کم خوابی کا بھی شکار ہو جاتے ہیں جو ان کے اعصاب پر منفی اثرات بھی مرتب کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔
ان ہی اسباب کے باعث وہ نہ تو جسمانی ورزش کی جانب توجہ دے سکتے ہیں اور نہ ہی کسی اور سرگرمی میں مصروف ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا نظام ہضم بھی متاثر ہوتا ہے جو انہیں غیرصحت مندانہ طرز عمل کی جانب مائل کر دیتا ہے جس کے کافی منفی اثرات ان پرمرتب ہونے لگتے ہیں۔
عربی میگزین ’سیدتی‘ نے اس حوالے سے سماجی و معاشرتی امور کے ماہر عفت ابوالخیر کا انٹرویو کیا ہے
ٹیکنالوجی سے مثبت استفادہ کیسے کریں؟
ابو الخیر کا کہنا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ ٹیکنالوجی کے منفی اثرات ان نوجوانوں پر پڑتے ہیں جو بغیرسوچے سمجھے اس کا استعمال کرتے ہیں وہ اس حقیقت سے بے خبر ہوجاتے ہیں کہ ان کے اس عمل سے انہیں مستقبل میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے جو ان کے لیے نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔
تاہم اس کا حل ہے جس پر عمل کرتے ہوئے ان مشکلات سے نکلا جا سکتا ہے۔ بعض ایسی ورزشیں ہیں جن کے ذریعے دماغ کی لہروں کو متحرک کرتے ہوئے ذہنی ارتکاز اور حافظے کو قوی کیا جا سکتا ہے۔
دماغی ورزشیں اور گیم
ابوالخیر کا کہنا ہے کہ نو ایسے طریقے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے ذہنی صحت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ یہ درحقیقت دماغی ورزشیں جو ذہن کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
نئی زبان سیکھنا
انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے آپ نئی زبانیں سیکھ سکتے ہیں جن سے آپ کے دماغ کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔
اس سے آپ کی معلومات عامہ میں اضافہ ہوتا ہے، حافظہ بہتر ہوتا ہے اور مشکلات کے حل کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
مختلف زبانوں کو سیکھنے کے لیے انٹرنیٹ پر موجود ایپلی کیشنز موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے سال 2021 میں کی گئی ریسرچ کے مطابق مختلف زبانوں کو سیکھنے سے دماغ کی ساخت میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جس سے دماغ کی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔
آن لائن پڑھنا اور نوٹس لینا
ہونے والی ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جو پڑھتے وقت نوٹس لیتے ہیں ان کی قوت حافظہ میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ ایک فعال طریقہ بھی ہے جس سے بہتر طورپر مستفید ہوا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے ابوالخیر کا کہنا ہے کہ یہ ورزش آپ کو مکمل یکسوئی سے کرنا ہوگی تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جاسکیں
آن لائن شطرنج کا گیم
ماہرین کا کہنا ہے کہ شطرنج کا گیم دماغی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے۔ اس کھیل کی سب سے اہم بات منصوبہ بندی ہوتی ہے جس میں صبر اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے جس سے دماغی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
دہری تربیت
ابوالخیر کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم علمی مشق ہے جس میں آپ کو بصری اور سمعی محرکات پرتوجہ مرکوز کرنے اور انہیں یاد رکھنے کے لیے ہدایت دی جاتی ہے جس میں آپ کو بصری محرکات کے مقام کو معلوم کرنا ہوتا ہے۔
پہیلیاں
عام طورپر ایسی الجھی ہوئی بات جس کا حل فوری طورپرسامنے نہیں ہوتا ان جملوں یا عبارت پرغور کرنے سے ان کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ ایسے جملے یا عبارتوں کے بارے میں آن لائن مشقیں موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
’گو‘ کھیل
یہ ایک قدیم چینی گیم ہے جس سے آپ کی ذہنی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ’گو‘ گیم سے آپ کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے، مدبرانہ سوچ بڑھتی ہے اور توجہ کا ارتکاز ہوتا ہے۔
برج کا گیم
تاش کے پتوں کا قدیم