وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات ڈی سی بہاولپور کا شہریوں کے لیے اہم اقدام
یوتھ ویژن : عمران منیر قذافی سے ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کے افسران کو چاہیے کہ وہ فیلڈ میں موثر انداز میں خدمات فراہم کریں۔
بہاولپور(یوتھ ویژن) ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کے افسران کو چاہیے کہ وہ فیلڈ میں موثر انداز میں خدمات فراہم کریں۔
وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکموں کو موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خورشید احمد، چیف آفیسر ضلع کونسل نصر اللہ ملک اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کلین پنجاب مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بہتر انداز میں فیلڈ میں کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کو اعلیٰ معیار کے ساتھ سنبھالا جانا چاہیے۔ سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے، سٹریٹ لائٹس اور دیگر کھمبوں اور مقامات سے بینرز اور فلیکس ہٹانے اور وال چاکنگ کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سیوریج اور نکاسی آب کی صفائی کا کام درست طریقے سے کیا جائے اور ضلع بھر میں مین ہولز پر کور لگائے جائیں۔
ڈی سی ظہیر انور نے یہ بھی ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کے تحت سڑکوں کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام بروقت مکمل کیا جائے اور نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔