روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق

بالوں کو وقت سے پہلے سفید ہونے سے روکنے کیلئے بہترئیں غذائیں کون سی ہیں؟

بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے بچانےوالی بہترین غذائیںموجودہ عہد میں نوجوانوں کے بال سفید ہونے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بالوں کی قبل از وقت سفیدی میں تناؤ اور طرز زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اور ایک بار بال سفید ہو جائیں تو ان کی قدرتی رنگت میں واپسی لگ بھگ ناممکن ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی زر مبادلہ کے ذخائر بڑی کمی ہوگئی
تاہم اگر کچھ بال سفید ہوگئے ہیں تو آپ طرز زندگی میں چند تبدیلیوں کے ساتھ باقی بالوں کی قدرتی رنگت کو زیادہ وقت تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔اس حوالے سے کامیابی کا انحصار جینز پر ہوتا ہے مگر آپ کی غذا بھی کردار ادا کرتی ہے۔
قدرتی طور پر لوگوں کے بال 35 سے 40 سال کی عمر کے بعد سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں مگر ایسا 30 سال سے پہلے ہونے لگے تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔
اکثر بالوں کی قبل از وقت سفیدی کسی غذائی جز کی کمی کا نتیجہ بھی ہوتی ہے۔مخصوص وٹامنز اور منرلز بالوں کی جڑوں کو قدرتی رنگت (میلانین) بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔تو ایسی غذاؤں کے بارے میں جانیں جو قبل از وقت بالوں کی سفیدی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہیں۔
کیلشیئم
کیلشیئم محض ہڈیوں کیلئے اہم نہیں بلکہ یہ اعصاب، دل اور مسلز کی صحت کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔دودھ اور دہی کیلشیئم کے حصول کے بہترین ذرائع ہیں جبکہ سبز پتوں والی سبزیاں (پالک یا ساگ) اور مچھلی میں بھی یہ غذائی جز کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
کاپر
جسم میں کاپر کی کمی سے جسم کی توانائی بنانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جس سے خون کے خلیات اور ٹشوز متاثر ہوتے ہیں۔یہ منرل بالوں کی قدرتی رنگت بنانے کے عمل میں بھی کردار ادا کرتا ہے اور غذا کے ذریعے اس کی مناسب مقدار کا استعمال بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے بچا سکتا ہے۔یہ غذائی جز مونگ پھلی، بادام، کلیجی اور دالوں میں پایا جاتا ہے۔
آئرن:
جسم میں آئرن کی کمی بھی بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کی وجہ بن سکتی ہے۔آئرن ایسا منرل ہے جو خون کے خلیات میں ہیمو گلوبن بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور ہیمو گلوبن پورے جسم میں آکسیجن کو پہنچاتا ہے۔آئرن کے حصول کیلئے گوشت، دالوں اور سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے فصل تباہ ،عالمی مارکیٹ میں چاول کی قلت ہوگئی

وٹامن بی

5 ایسا غذائی جز ہے جو غذا کو جسمانی توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ خون کے سرخ خلیات کو بنانے کیلئے بھی اہم ہوتا ہے۔وٹامن بی 5 سے چوہوں کی سفید کھال کی قدرتی رنگت میں تبدیلی کا کامیاب تجربہ ہوا ہے مگر انسانوں پر ابھی تک اس حوالے سے تحقیق نہیں ہوئی۔مگر پھر بھی وٹامن بی 5 پر مشتمل غذا کا استعمال فائدہ مند ہی ہوتا ہے اور یہ غذائی جز مچھلی، گائے کی کلیجی اور دہی کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وٹامن بی 6
یہ وٹامن میٹابولزم اور مدافعتی نظام کیلئے بہت اہم ہوتا ہے۔وٹامن بی 6 کی کمی سے بال خشک، تھکاوٹ اور ہونٹ پھٹ جاتے ہیں۔اس وٹامن کا حصول مچھلی، مرغی، آلو اور میٹھے (کھٹے نہیں) پھلوں سے ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کڑوے کریلوں کے صحت پر حیرت انگیز مثبت اثرات
فولک ایسڈ
جسم میں فولک ایسڈ کی کمی سے بالوں، جِلد اور ناخنوں کی رنگت میں تبدیلیاں آتی ہیں۔فولک ایسڈ (اسے وٹامن بی 9 بھی کہا جاتا ہے) کا حصول سبز پتوں والی سبزیوں، مالٹے یا اس جیسے کھٹے پھلوں، چنوں، مٹر، گریوں اور بادام سے ممکن ہوتا ہے۔
وٹامن بی 12
بالوں کی قبل از سفیدی کی عام ترین وجوہات میں سے ایک جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی بھی ہوتی ہے۔اکثر وٹامن بی 12 کے ساتھ ساتھ جسم میں فولک ایسڈ کی بھی کمی ہوتی ہے جس کے باعث بال جوانی میں سفید ہونے لگتے ہیں۔گوشت، دودھ یا اس سے بنی مصنوعات اور انڈوں کی زردی سے اس کا حصول ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ نہ ہو سکا پی ڈی ایم میں دیڈلاک قائم

وٹامن ڈی
وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت کیلئے اہم ہوتا ہے اور اس سے جسم کو کیلشیئم کو جذب کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ جن افراد کے بال قبل از وقت سفید ہو جاتے ہیں، ان کو اکثر وٹامن ڈی کی کمی کا بھی سامنا ہوتا ہے۔
سورج کی روشنی سے وٹامن ڈی کا حصول ممکن ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ انڈوں اور مچھلی کے ذریعے بھی اسے جسم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
زنک
زنک ایسا منرل ہے جو خلیات اور ڈی این اے کو جراثیموں سے تحفظ فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔یہ جسم کو پروٹین بنانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے اور اس کی کمی سے بالوں کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔تربوز، پستے، بادام، کالے چنے، سرخ گوشت اور اناج میں یہ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com