نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ نہ ہو سکا پی ڈی ایم میں دیڈلاک قائم

نگراں وزیراعظم کے تقرر اور قومی اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کا چوتھادور شروع،جبکہ قومی اسمبلی کی 8یا 9اگست کو تحلیل کی تجویز بھی وزیراعظم کو بھجوا دی گئی اور حتمی فیصلہ بھی ان پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کڑوے کریلوں کے صحت پر حیرت انگیز مثبت اثرات
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا چوتھا دور شروع ہوگیا،لیگی وفد نے پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نوید قمر اور خورشید شاہ مشاورت کا حصہ ہوں گے،ن لیگ کی طرف سے خواجہ سعد رفیق ،ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ شرکت کریں گے۔
ذرائع کامزید کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں تین سے زائد نام سامنے لانے پر اتفاق کیا گیا ہے،دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے کے بعد نام دیگر جماعتوں اور قیادتوں کے سامنے رکھے جائیں گے۔نگراں وزیراعظم کے لیےموزوں سیاسی شخصیت کے ذمہ داری ساری سونپے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے ڈائیورکی غطی یا کچھ اور،مال گاڑی کی 2 بوگیاں پیچھے چھوڑ گیا
دونوں جماعتوں نے قومی اسمبلی 8یا 9اگست کو تحلیل کرنے کی تجویز وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے۔حتمی تاریخ کا تعین وزیراعظم پرچھوڑ دیا گیا ہے۔