کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق
بہاولپور( یوتھ ویژن نیوز) کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں
کپاس کی پیداوار میں اضافے اور منافع بخش بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا ھوگا محکمہ زراعت کے ساتھ ایف ایف سی کا تعاون مثالی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمد شفیق نے ایف ایف سی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیافوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام شجاع آباد ، جلال پور پیر والا اور گیلے والے میں بلٹز پروگرام کا انعقاد کیا گیا ‘جس میں کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔
سیمینارکا مقصد علاقے کے کاشتکاروں کو کپاس کی منافع بخش کاشت کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایف ایف سی ملتان کے ریجنل ہیڈ فیصل محمود نے کہا کہ ایف ایف سی کھادوں کی بروقت فراہی کو یقینی بنایاہواہے اور فصلوں کے حوالے سے زرعی معلومات مہیا کر رہی ہے۔ ایف ایف سی کے ایگری ہیڈ ملتان لیاقت علی نے زرعی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے زور دیا کہ کاشتکار جدید زراعت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایف ایف سی کی مفت مٹی اور پانی کے تجزیہ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
ایف ایف سی کی مفت مٹی اور پانی کے تجزیہ
کھادوں کے متوازن استعمال کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے یوریا کے استعمال کے ساتھ ڈی اے پی اور پوٹاش کھاودں کا مناسب استعمال نہایت ضروری ہے۔کپاس کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے میں ڈی اے پی اور پوٹاش کا استعمال نہایت ضروری ہے۔
مزید برآں بجائی کے وقت ان کھادوں کی سفارش کردہ مقدار کا استعمال پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتا ہے۔ ایف ایف سیلز افیسر محمد علی اور زرعی ماہر نیازاحمد خان نے کپاس کی پیداواری صلاحیت اور اضافہ پر بات کی اجلاس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈاریکٹر ایگری کلچر لودھراں حافظ محمد شفیق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور زرعی مشوروں پر عمل پیرا ہوکر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ حاصل کرنے کی تلقین کی۔ تقریب میں ڈیلرز علی حسن محمد طالب، محمد عرفان ، احمد حسین، حاجی خلیل اور شہزاد شبیر نے شرکت کی اے ڈی ایگری کلچر لودھراں دلشاد نے بھی خطاب کیا۔