فالج کی وہ نشانیاں جن سےآپ لاعلم ہیں
اگر ہم آج سے چند سال قبل کی بات کریں تو فالج کے کیسز بہت کم سننے میں آتے تھے، مگر آج کل فالج کے کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، واضح رہے کہ فالج کا شکار افراد کو بر وقت علاج فراہم نہ جائے تو موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ انجیر کھانے کے 5 بڑے فائدے
فالج میں مبتلا ہونے والے ہر 3 میں سے ایک فرد میں اس جان لیوا بیماری کی علامات کئی مہینوں پہلے ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
ہم بات کررہے ہیں منی اسٹروک یا ٹی آئی اے کی، فالج کے ایک تہائی مریضوں کو اس کا سامنا کئی دن، ہفتوں یا مہینوں پہلے ہوتا ہے۔
منی اسٹروک کی علامات کے حوالے سے سب کو جاننا بہت ضروری ہے، تاکہ مستقبل میں فالج کے خطرے کا علم ہو سکے اور اس کا سدبات کیا جاسکے۔
منی اسٹروک کی علامات کی اگر بات کی جائے تو مسلز کی کمزوری یا سن ہونا، جسم کے ایک جانب کے ہاتھ، پیر یا چہرہ مفلوج ہو جانا اس کی بڑی علامات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ادرک سے صحت کیلئے کیافوائد حاصل کرسکتےہیں؟
جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مشکلات اور سر چکرانا، بولنے میں مشکل محسوس ہونا یا دوسروں کی بات سمجھ نہ آنا، دونوں آنکھوں کی بینائی ختم ہو جانا یا ہر چیز 2 نظر آنا بھی منی اسٹروک کی علامات ہیں۔
منی اسٹروک کا سامنا مریضوں کو ایک سے زیادہ بار ہو سکتا ہے، اگر یہ علامات کسی میں ظاہر ہوں تو اسے سنجیدہ لینا چاہئے، ایک منی اسٹروک کا دورانیہ عموماً 30 سیکنڈ سے 10 منٹ تک ہو سکتا ہے۔
منی اسٹروک کی وجوجات کا ڈاکٹر کی جانب سے معائنے کے بعد علم ہوتا ہے، منی اسٹروک کی وجہ کیا ہے اور اس کا علاج کس حد تک ممکن ہے، جس سے مستقبل قریب میں فالج کے دورے سے بچنے میں مدد مل سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انگورکےانسانی صحت کیلئے فائدہ مند غذا
اس سے محفوظ رہنے کے لئے صحت کے لیے مفید غذا کا انتخاب کرنا چاہئے، طبی معائنہ بہت ضروری ہے، جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے، تمباکو نوشی سے گریز اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے سے بھی فالج کے حملے سے بچا جاسکتا ہے