روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

ادرک سے صحت کیلئے کیافوائد حاصل کرسکتےہیں؟

برصغیر میں تقریباً 4 ہزار سالوں سے کھانا پکانے میں استعمال ہونے والی ادرک جہاں کھانے کا مزہ دوبالا کرتی ہے وہیں یہ صحت بخش بھی ہے۔
تفصیلات کےمطابق یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 2 ہزار سالوں سے اسے چین میں جڑی بوٹی کے طور پر علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے علاوہ بھی اس کے کئی دیگر اہم طبی فوائد ہیں جن سے کئی لوگ صدیوں بعد بھی ناواقف ہیں۔
اس کے فوائد کو دیکھتے ہوئے اسے جنوبی مشرقی ایشیا کے بعد اب دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی کاشت کیا جارہا ہے، ان فوائد میں سے چند درج ذیل ہیں۔
سوزش میں آرام
غذائی ماہرین کے مطابق ادرک میں پائے جانے والے رس میں ایک تیکھا جُز پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس میں انسداد سوزش کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو گلے کی سوزش سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ نزلہ، زکام اور سر درد سے بچنے کیلئے اسے چائے میں مکس کرکے استعمال کیا جاتا ہے۔
آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ صرف گلے کی سوزش میں ہی نہیں بلکہ پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں بھی یہ آرامدہ ہے، ادرک میں اینٹی اینفلامیٹری خُوبیاں بھی شامل ہیں، پٹھوں یا جوڑوں کے درد کیلئے ادرک کی چائے اس درد سے نجات دلا سکتی ہے، ادرک کے پانی سے پٹھوں اور جوڑوں کی ٹکور بھی کی جا سکتی ہے۔
پیٹ میں گیس کا خاتمہ
اگر آپ کو پیٹ میں اکثر گیس کی شکایت رہتی ہے تو ادرک اس مسئلے کے حل میں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے، اس کیلئے اپنی غذا میں اس کی کچھ مقدار چھڑک کر استعمال کریں۔
کینسر کو بڑھنے سے روکے
کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق ادرک میں موجود بائیو ایکٹیو مالیکیولز سے کچھ اقسام کے کینسر جیسے جگر، جلد، بریسٹ اور مثانے کے کینسر کے پھیلنے کی رفتار سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
ادرک کا پانی:
صرف ادرک ہی نہیں بلکہ اس کا پانی بھی نہایت مفید ہے، اگر اس کے پانی کو صبح نہار منہ استعمال کیا جائے تو یہ موٹاپے کے خاتمے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
ادرک پانی بنانے کا طریقہ:
تھوڑی مقدار ادرک کے ٹکڑے، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔ پانی کو ابلنے کیلئے چولہے پر رکھیں، جب پانی ابلنے لگے تواس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور 15سے 20منٹ تک ہلکی آنچ پر اسے ابلنے دیں۔
پانی ابالنے کے بعد اسے ٹھنڈا کریں اور لیموں شامل کرکے پئیں، طبی ماہرین کہتے ہیں اگر یہ نسخہ صبح نہار منہ استعمال کیا جائے تو زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک پانی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے ایک گلاس صبح ناشتے سے پہلے اور ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے ضرور پیا جائے۔
واضح رہے کہ ادرک کا استعمال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں روزانہ کی بنیاد پر 4 گرام سے کم جبکہ جبکہ حاملہ خواتین روزانہ 1 گرام تک ادراک کا استعمال کریں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com