گراں فروشوں اور ذخیرہ انددوزوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں

یوتھ ویژن نیوز : حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ انددوزوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرچ وارنٹ کےبغیرگھرمیں داخل ہونے پرایس ایچ او کو3سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لئے مسلسل سرگرم عمل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ ستمبر کے دوران ضلع بھر میں 454 گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 12 لاکھ 87 ہزار 700 روپے کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13208 بار دوکانوں مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز میں جاکر اشیائے خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کی پڑتال کی ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چیکنگ کے دوران 2176 بےقاعدگیاں پکڑی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 164 افراد کو پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار جبکہ 3 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر 250 روپے پرآنے کا دعوی ہوگیا
پرائس کنٹرول مانیٹرنگ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دوکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اشیاء خوردونوش کےنرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں اور اشیائے خوردونوش صرف حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر ہی فروخت کی جائیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے دوران گراں فروشی کے مرتکب افراد کو 15 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے تھے ۔