ڈالر250 روپے پرآنے کا دعوی ہوگیا

یوتھ ویژن نیوز :کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں میں ڈالر بیچنے والوں کا رش ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 300 روپے سے نیچے آگئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق صدر کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بوستان 6 روز کے دوران ایکسچینج کمپنیوں نے انٹربینک کو 6 کروڑ ڈالر جمع کرائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری،انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر سرینڈرسے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے امکان ہے،ڈالر اسمگلرز اور سٹے بازوں کے خلاف مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والوں کو آسان راستہ دیا جائے۔
صدر کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈالر بیچنے والوں کے خلاف کاروائیوں سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں، ڈالر فروخت کرنے والوں کو محفوظ راستہ ملے تو ڈالر کے انفلوز بڑھ جائینگے،ملک بوستان امید ہیں ڈالر 250 روپے کی سطح پر آجائے گا۔