روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان

بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلین لیجنڈ رکی پونٹنگ کے تاریخی ریکارڈ کو   برابر کردیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کوانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا  لیکن بابر کے بلے سے لگاتار رنز نکل رہے ہیں اور وہ ٹیم کیلئے رنز کا انبار لگاتے رہے۔

کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بلے سے 123 گیندوں پر 78 رنز  کی شاندار اننگز کھیلی  وہیں دوسری اننگز میں انہوں نے 104 گیندوں پر 54 رنز بنائے ۔ جس کے ساتھ ہی بابر نے رکی پوٹنگ کے ایک ریکارڈ کی بھی برابر کرلیا۔ بابر اعظم سے پہلے ایک کیلینڈر سال میں بطور کپتان سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز بنانے کا خاص ریکارڈ پوٹنگ کے نام درج تھا ۔ انہوں نے سال 2005 میں 24 مرتبہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلی تھی۔وہیں رواں سال بابر اعظم نے بطور کپتان 24 مرتبہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز کی اننگز  کھیلی۔ انگلینڈ کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے ۔ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہورہا ہے ۔ پہلے میچ میں اگر بابر اعظم ایک اور 50 یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ پوٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیں گے ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ مصباح الحق کے نام درج ہے۔ پاکستانی سابق کپتان نے سال 2013 میں 22 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا  بھارتی ٹیم کے بلے باز وراٹ کوہلی کا بھی نام اس خاص لسٹ میں درج ہے ۔ کوہلی نے 2017 میں  21 مرتبہ 50 یا 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com