آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور1چاندی کامیڈل جیت لیا
بہاول پور (علی رضا غوری سے )آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور 1 چاندی کامیڈل جیت لیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ میں مختلف جامعات نے حصہ لیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹیم کی قیادت کوچ سخی عبداللہ اور گیم انچارج محبوب عالم خان نے کی۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر اور ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ نے ٹیم کوچ سخی عبدا للہ، گیم انچارج محبوب عالم خان اور ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
Load/Hide Comments