شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق، سچ سامنے آگیا
یوتھ ویژن: قاری عاشق حُسین سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر اور کپتان شعیب ملک اورسابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا میں خلع کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔
اداکارہ ثنا جاوید قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کرکے پاکستان سمیت بھارت میں خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اس خبر نے دونوں ممالک کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ ثنا جاوید نے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے کے بعد انسٹا گرام پر اپنا نام ثنا شعیب ملک کر لیا ہے۔
نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ
ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر اپنے شادی کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے ہلکے رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر شعیب ملک کے گلے میں لگی ہوئی ہیں۔
شادی کی تصاویر پر جہاں اس جوڑی کی مبارکباد دی گئی تو وہیں زیادہ تر صارفین نے ثنا جاوید اور شعیب ملک پر شدید تنقید بھی کی گئی۔ شعیب ملک سے شادی کے اعلان کے فوری بعد ہی ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے ثنا شعیب ملک کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔
دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
تاہم ثانیہ مرزا کے والد کی جانب سے خلع کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ذرائع نےبتایا ہے کہ ثانیہ مرزا کے شعیب ملک سے خلع لینے کی وجہ سامنے آگئی ہے، بھارتی ٹینس سٹار کے خلع لینے کی وجہ شعیب ملک کا دوسری خواتین سے بے تکلف ہونا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کو روکنے کی کوشش کرتی رہیں، انہوں نے شعیب ملک کی ان سرگرمیوں کو نظر انداز کرنےکی بہت کوشش کی لیکن ان کاصبر جواب دے گیا اور بالآخر خلع لے لی۔
دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکانٹ پر پوسٹ کی تھیں جبکہ سال 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔