نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ
یوتھ ویژن : بالی و وڈ کے نامور پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی ہے جس کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں گینگسٹر کی طرف سے گلوکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی دوستی بھی ان کو نہیں بچا سکے گی۔
پرینیتی چوپڑا کی اہلِبیت سے محبت حضرت علیؓ، کا قول ٹویئٹر پر شیئر کردیا
گپی گریوال کے سدھو موسے والا کی موت پر تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لارنس بشنوئی نے لکھا کہ گپی گریوال سدھو موسے والا کے کریمنل کردار کو جانتا تھا لیکن پھر بھی وہ انجان بن گیا۔
پوسٹ میں پنجابی گلوکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صرف ایک ٹریلر تھا اور اس کی فلم جلد ریلیز کی جائے گی۔
لارنس بشنوئی کی طرف سے سلمان خان کو بھی یہ پیغام دیا گیا ہے کہ داؤد ابراہم بھی ان کو گینگسٹر کی پہنچ سے بچا نہیں سکتا۔
Load/Hide Comments