وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترصحت،معاشی خوشحالی اورمعیاری ابتدائی تعلیم کا پروگرام
یوتھ ویژن : بہاولنگر ملک صفدر ضیاء سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر بہترصحت،معاشی خوشحالی اورمعیاری ابتدائی تعلیم کا پروگرام جاری ہے پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے آغوش پروگرام کے تحت حاملہ خواتین اور2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں کو مالی امداد کا عمل مر حلہ وار جاری ہے
ڈی سی آفس میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں ڈپٹی کمشنرذوالفقار بھون کو فوکل پرسن پی ایچ سی آئی پی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 23000 روپے تک کی رقم کی تقسیم کا عمل مرحلہ وار جاری ہے مزید بریفنگ میں بتایا گیا کہ حاملہ خواتین کا قریبی بنیادی مراکز صحت پر آغوش پروگرام میں رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے اورشیڈول کے مطابق مرکز صحت پر باقاعدہ طور پر علاج معالجہ کی طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں جبکہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے اورنادرا سے پیدائشی سرٹیفکیٹ/ ب فارم بنواکر مراکز صحت میں ای ایم آر ایپ پر اندراج کروانے پر بھی رقوم دی جا رہی ہیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد
پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے بنیاد پروگرام کے تحت بچوں کو سرکاری سکولز میں ارلی چائلڈ ہڈ کیئراینڈ ایجوکیشن(معیاری ابتدائی تعلیم وتربیت اورنگہداشت کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ضلع میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے سلسلہ میں 473 سکول نامزد ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار بھون نے کہا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت آغوش پروگرام ضلع میں کامیابی سے جاری رکھا جائے مزکورہ پروگرام سے ضلع میں خواتین کی بہتر صحت کیلئے نمایاں مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آغوش پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرانے کیلئے متعلقہ ذمہ داران پروگرام کی شفافیت پر خصوصی چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھا جائے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار بھون نے کہا کہ آغوش پروگرام کی افادیت اور خواتین کی بہتر صحت کے جاری پروگرام بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی عام کی جائے۔