ہرنائی میں مدد کیلئے پکارتا شخص سیلابی ریلے میں جان کی بازی ہارگیا
یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے ) ہرنائی میں گزشتہ روز سے سیلابی ریلے میں پھنسا شخص کئی گھنٹون کی پکار کے باوجود مدد نہ ملنے پر آج پانی کے تیز بہاؤ کی نذر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہرانی کے علاقے زردالو میں گزشتہ شام ایک شخص سیلابی ریلے میں پھنس گیا تھا، متاثرہ شخص لوگوں کو اپنی مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن سیلابی ریلے کی وجہ سے کوئی اسے ریسکیو کرنے آگے نہ بڑھ سکا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں سیلاب سے 982افراد ہلاک,7لاکھ سےزائد گھرتباہ
گزشتہ شام مقامی انتظامیہ اور لیویز نے بھی نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے،متاثرہ شخص کو ڈرون کے ذریعے خوراک بھی پہنچائی گئی۔
آج صبح کسی وقت متاثرہ شخص سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کوپاک فوج نے ریسکیو کرلیا
ادھر کوہستان میں دوبیرپل پر دریا کنارے بیٹھا لڑکا سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔