روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

ملک بھرمیں سیلاب سے 982افراد ہلاک,7لاکھ سےزائد گھرتباہ

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) سیلاب اور بارشوں کےباعث ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید45 افراد جاں بحق ہوجانے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 982 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ اموات سندھ میں339 ہوئیں، خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد تمام سرکاری عمارات سیلاب متاثرین کے لیےکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب، بارشوں سے بلوچستان میں 234، کے پی میں 19 افراد کا انتقال ہوا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی میں 10، سندھ میں 33 جبکہ پنجاب میں 2 افراد کی اموات ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کوپاک فوج نے ریسکیو کرلیا

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے 113 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 ہزار 588 جانور مرگئے جبکہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 2 ہزار 583 جانور مرے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 پلوں کو نقصان پہنچا ہے،جبکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 149 پلوں کو نقصان ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 ہزار 811 گھروں کو نقصان ہوا جبکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 82 ہزار 139 گھروں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کےعلاقوں میں 1100 ملی میٹر تک بارش ہو چکی

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے 14 سو 56 افراد زخمی ہیں، ملک بھرمیں بارشوں کے دوران 8 لاکھ 2 ہزار سے زائد جانور مر گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 149 پلوں اور 6 لاکھ82 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے 

صوبائی وزیر کامران بنگش کاکہنا ہے کہ وزیراعلی محمود خان نے صوبے کی سرکاری عمارات متاثرین کے لیے کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اورڈی آئی خان کےعلاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی

انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کالجز، لائبریریز سمیت تمام اعلیٰ تعلیم کے دفاتر متاثرین کے لیے کھول دئیے گئے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں سیلابی ریلے میں پھنسا شخص بہہ گیا، ذرائع کا بتانا ہے کہ سیلابی ریلے میں پھنسا شخص 18 گھنٹے تک مدد کے لیے پکارتا رہا۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی تلاش کا کام جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com