روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کیلئے رش، ویب سائٹ کریش کرگئی

دبئی( ویب ڈسک ) 27 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ 2022  کا سب سے بڑا مقابلہ 28 اگست  پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا  جارہا ہے۔ شائقین میں میچ کے ٹکٹ کے حصول کے لئے دوڑ جاری ہے اور اس کی طلب کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکٹس کی آفیشل ویب سائٹ کریش کر گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیمیں آئندہ مقابلے کے لئے تیار ہیں۔  بھارت کی ٹیم ایشیا کپ 2022 کے لئے 20 اگست کو جبکہ پاکستانی ٹیم 22 اگست کو روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فخرزمان کو دوران میچ ”بھڑ ”نے ڈس لیا ، ویڈیو وائرل

ایشیا کپ 2022 میں  پاک بھارت میچ کے لئے کرکٹ  پرستاروں کے درمیان ٹکٹوں کو لے کر بھی بھاری ڈیمانڈ ہے۔  اورٹکٹیں فروخت کرنے والی  آفیشیل ویب سائٹ کریش ہوگئی ہے۔ میچ ٹکٹ بک کرنے کی سب سے مقبول ویب سائٹوں میں سے ایک پلایٹنم لسٹ ڈاٹ نیٹ  پر دوپہر 12 بجے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوا۔ شروع ہوتے  ویب سائٹ کے ٹریفک میں 70 ہزار کا ہندسہ درج ہوا۔ اس کے سبب ٹکٹ ویب سائٹ کریش ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر پریمئر لیگ، طلبا کی موجیں لگ گئیں

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے دوسرے دن ہونے والے  پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹ کے لئے  پرستاروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دونوں ہی ممالک کے کرکٹ مداح ہر حال میں اس مقابلے کا لطف اسٹیڈیم میں جاکر اٹھانا چاہتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ ان کے درمیان ٹکٹ خریدنے سے متعلق ہلچل مچی ہوئی ہے۔

ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے ٹکٹوں کی پہلی کھیپ فروخت ہو چکی ہے اور منتظمین اگلے دنوں میں ٹکٹوں کی اگلی کھیپ جاری کریں گے۔ باقی تمام میچز فروخت پر ہیں، لہذا ٹکٹ خریدنے کے لیے براہ کرم قطار میں رہیں۔‘تقریباً 50 منٹ کے ممکنہ انتظار کے ساتھ بکنگ کھلنے کے بعد 5000 سے زیادہ شائقین قطار میں کھڑے تھے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اور شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں بقیہ میچوں کے ٹکٹ انڈیا – پاکستان کھیل کے مہمان نوازی کی کیٹگری کے ٹکٹوں کے ساتھ دستیاب تھے، جن کی قیمت 2500 درھم ہے۔

ایشیا کپ 2022 کے لئے دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، آصف علی، فخر زماں، حیدر علی، حارث روف، افتخار احمد، خوش دل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شہنواز دہانی اور عثمان قادر۔

 بھارت: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک ہڈا، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، آر اشون، یجویندر چہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارش دیپ سنگھ اور اویش خان۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com