پاکستان جلد سرمائی اولمپکس میں مقابلے کی سکت و قابلیت حاصل کرلے گا،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد۔ (عاقب ابراہیم غوری سے ):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان جلد سرمائی اولمپکس میں مقابلے کی سکت و قابلیت حاصل کرلے گا۔ وزیراعظم نے ٹویٹر پر سوات کے علاقے گیبن جبہ میں سکیئنگ کے حوالے سے دریافت ہونے والے علاقے کی تصویر شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے سکیئنگ سیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کی بدولت ان شااللہ پاکستان جلد سرمائی اولمپکس میں مقابلوں کی سکت و قابلیت حاصل کر لے گا۔
Load/Hide Comments