روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

پی ایس ایل7: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: (عاقب ابراہیم غوری سے ) پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق ملتان سلطانز نے 106 رنزکا ہدف 17.2 اوورزمیں حاصل کیا۔ کپتان محمد رضوان نے 51 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ویلی 28 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد کی ٹیم شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز بناسکی۔

اسلام آبادکی جانب سے آصف علی نے 9، محمد ہریرہ نے 2 ، لیام ڈاؤسن نے 22 اور ناصر نواز نے 14 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ ہم نے چار سے پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دے رہے ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم لوگ بال ٹو بال کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان آصف علی، ناصر نواز، محمد ہریرہ، لیام ڈاؤسن، اعظم خان، دانش عزیز، ظفر گوہر، مرچنٹ ڈی لینگ، اطہر محمود، زاہد محمود اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود،عامرعظمت،رائیلی روسو ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہ نواز دہانی شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com