روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

جسم میں خون کی بہتر روانی کے لئے کونسی غذائیں مفید ہیں؟

  تندرستی ہزار نعمت ہے،انسان کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے تاکہ وہ انفرادی واجتماعی ہردو سطح پر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر سکے۔
تفصیلات کے مطابق اگر جسم میں خون کا بہاؤ سست روی کا شکار ہویا وہ آکسیجن سے بھرپور نہ ہوتواس کی کچھ علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں جیسے ہاتھ ہیروں کا سن ہونا یا ان میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہونا، ہاتھ اور پیروں میں تکلیف، درد اور پٹھوں کا اکڑنا شامل ہیں تاہم ایسی بہت سی غذائیں ہیں جنہیں استعمال کر کے ہم اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔
چقندر
چقندر میں کئی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں نائٹریٹ بھی شامل ہے یہ جسم میں جاکر نائٹرک آکسائیڈ میں بدل جاتا ہے۔
چقندرمیں پائے جانے والے اس اہم جز کی بدولت شریانیں اپنے افعال بہتر انداز میں انجام دیتی ہیں یہ جزشریانوں کو کشادہ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور دیگر اعضاء تک خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق چقندر کے جوس کا استعمال بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتا ہے۔
مچھلی
مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کثرت سے پایا جاتا ہے جو دل کی صحت کے لئے ضروری سمجھاجاتا ہے۔تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فیٹی ایسڈز جسم میں خون کے بہاؤ کے نظام کے لئے بہترین تصور کئے جاتے ہیں یہ بلڈ پریشر کو بھی اعتدال میں رکھنے کے ساتھ شریانوں کو بھی صاف رکھتے ہیں۔
لہسن
آسانی سے دستیاب لہسن ایک ایسی سبزی ہے جس میں سلفر مرکب ایلسین کی کثیر تعداد میں پائی جاتی ہیں جو شریانوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ایسے افراد جو غذا میں لہسن کا بھر پوراستعمال کرتے ہیں ان میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس کی وجہ سے دل کو جسم کے تمام اعضاء تک خون پہنچانے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اور بلڈ پریشر بھی اعتدال میں رہتا ہے۔
پالک
پالک وٹامن سی حاصل کرنے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ اس میں نائٹریٹ کثرت سے پایا جاتا ہے جو خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں معاونت کرتا ہے۔اس میں شامل اجزاء شریانوں کو کشادہ بناتے ہیں اور اس طرح خون کا بہاؤ بہترہوتا ہے۔
انار
انارمیں اینٹی آکسائیڈنٹس اور نائٹریٹ کے ساتھ کئی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں کو جو آپ کی مجموعی صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں، یہ جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں۔
اخروٹ
خشک میوہ جات میں شامل اخروٹ کا شمار ایسی غذا میں ہوتا ہے جس میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو خون کی روانی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com