مسلم لیگ (ن) کی ضلعی صدرڈیرے پر کنڈا لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث نکلیں،مقدمہ درج
یوتھ ویژن نیوز :مسم لیگ ن کی ضلعی صدر برائے خواتین ونگ بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
ن لیگ کی ضلعی صدر صفیہ سعید بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں، قصور پولیس نے لیسکو کی درخواست پر ضلعی صدر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی بلھے شاہ سب ڈویژن کی حدود میں واقعے مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر صفیہ سعید کے ڈیرے پر لیسکو کی لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی، لیسکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کنڈے کے لیے استعمال ہونی والی تار قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کردی ہے.
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوری،ذخیرہ اندوزی اورسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بہترین کام ہورہا ہے،نگران وزیراعظم
ملزمان نے ڈائریکٹ کنڈ الگا کر لیسکو کو ایک لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان پہلے بھی لیسکو کے 60ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں جس کی بنا پر ان کا میٹر کاٹ دیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔