بجلی چوری،ذخیرہ اندوزی اورسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بہترین کام ہورہا ہے،نگران وزیراعظم
یوتھ ویژن نیوز : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گورننس میں بہتری کےلئے سول اداروں کی کارکردگی کو بتدریج بہتر بنایا جارہا ہے،بجلی چوری، ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کےلئے چاروں صوبوں میں بہترین کام ہورہا ہے،
یہ بھی پڑھیں: پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے میکنزم بحال،غیر قانونی طورپرمقیم افغان پناہ گزینوں کوواپس بھیجا جائےگا،انوارالحق کاکڑ
جہاں ضرورت ہوگی فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،بجلی چوری کی روک تھام کےلئے اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بجلی چوری ،ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ نگران حکومت گورننس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے،
ذخیرہ اندوزی، مہنگائی اورسمگلنگ کے حوالے سے صوبوں اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ مل کرحکمت عملی وضع کی گئی ہے، لوگوں میں یہ تاثرتھا کہ یہ ایک ہفتے یا چند دن کی مہم ہے لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ہفتے دو ہفتے کی بات نہیں ہے ، پاکستان کی اقتصادی صحت کے حوالے سے اقدامات جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور ویڈیوز سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پرآگئی
وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ کچھ روز سے ذخیرہ اندوزی ، مہنگائی،شرح مبادلہ اور بجلی چوری کے حوالے سے جو اقدامات کئے جارہے ہیں انہیں مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، متعلقہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا کام شروع کردیا ہے، پہلے یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ کس کا کام ہے، اس رجحان کوبدلنے کی ضرورت ہے،بیورو کریسی ، پولیس اورمتعلقہ ادارے مل کرکام کریں گے اور گورننس کےلئے جہاں ضرورت ہوگی فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی جو کہ ایک بہترین اورمنظم ادارہ ہے، اس کےساتھ ساتھ سول اداروں کی کارکردگی کو بہتربنایاجائے گا جو وقت کی ضرورت ہے،
سول اداروں کی استعداد کارمیں اضافے سے ان کی کارکردگی اور کردار میں بہتری آتی جائے گی۔ وزیراعظم نے اداروں کواپنی اپروچ کو بہتر بنانے اوروسائل کوبروئے کار لانےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چارو ں صوبوں میں حکومتی اقدامات کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں ،
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے لوگ کم دماغ والے ہوتے ہیں، یوکرینی صدر کے مشیر
چیف سیکرٹریز اور آئی جیزبہترین کام کررہے ہیں، ذخیرہ اندوزی اورسمگلنگ کے خلاف بالخصوص بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں بہترین اقدامات کئے گئے ہیں ، آئی بی کا اس حوالے سے بہت اہم کردار ہے۔ انہوں نےگورننس کو بہتر بنانے اورسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کے خلاف کوششوں کو مربوط بنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے