آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

گھٹنوں کا درد دور کرنے کیلئے آسان گھریلو ٹوٹکے

گھنٹوں کا درد عام لیکن تکلیف دہ بیماری جو زیادہ تر عمر رسیدہ افراد کو اپنے شکنجے میں جکڑتی ہے لیکن 5 انتہائی آسان گھریلو ٹوٹکے اس مرض کے خلاف موثر ہیں۔
گھنٹوں کا درج آج کل عام بیماری بن چکا ہے کچھ دہائی قبل تک یہ صرف عمر رسیدہ افراد کا مرض مانا جاتا تھا لیکن خوراک اور طرز زندگی میں بے اعتدالی کے باعث اب نوجوان اور کم عمر لوگ بھی اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں جب کہ مردوں سے زیادہ خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق آج کل خوراک میں کیلشیئم اور دیگر غذائی اجزا کی کمی کے باعث کم عمری میں بھی ہڈیاں اور جوڑ کمزور پڑنے لگتے ہیں جو گھنٹوں کے درد کا باعث بنتے ہیں جس پر توجہ نہ دی جائے تو یہ انتہائی اذیت ناک ہو جاتے ہیں اور متاثرہ افراد کے لیے چلنا پھرنا بھی محال ہو جاتا ہے۔

سکائی کا طریقہ:
ایک مٹھی برف کے کیوب لے کر انہیں ایک پتلے تولیے میں لپیٹ لیں اور درد والی جگہ پر 10 سے 20 منٹ تک سکائی کریں۔ اس عمل کو دن میں دو سے تین بار دہرائیں۔

لیموں:
ایک سے دو لیموں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پھر انہیں ایک ململ کے کپڑے میں باندھ لیں۔ اب اس کو تل کے گرم تیل میں تھوڑی دیر بھگو دیں اور اس کے بعد گھٹنوں پر رکھ کر 10 سے 15 منٹ تک چھوڑ دیں۔اس کے علاوہ روزانہ صبح نہار منہ گرم پانی میں لیموں کا عرق ڈال کر پینا گھٹنوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔

ہلدی:
ایک چھوٹا چمچ پسا ہوا ادرک اور ایک چھوٹا چمچ ہلدی ایک کپ پانی میں ڈال کر 10منٹ کے لیے ابالیں ۔اسے چھان کر تھوڑا سا شہد شامل کریں۔ اس سیال کو دن میں دو بار استعمال کریں ۔گھنٹوں کا درد دور کرنے کے لیے ایک چھوٹا چمچہ ہلدی اور تھوڑا سا شہد گرم دودھ میں ڈال کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

ادرک:
ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا لے کر اسے ایک کپ پانی میں 10 منٹ کے لیے ابال لیں پھر اس کو چھان کر اس میں تھوڑا سا شہد اور لیموں کے چند قطرے ملا کر پی لیں۔ اس چائے کو دن میں دو سے تین بار پینا گھٹنوں کے درد میں انتہائی مفید ہے۔اس کے علاوہ ادرک کے تیل سے گھٹنوں کی مالش بھی درد دور کرنے میں معاون ہو سکتی ہے۔

سرکہ:
دو کپ پانی میں دو چھوٹے چمچ سرکہ شامل کر لیں۔ اب اس سیال کو دن بھر میں تھوڑا تھوڑا کر کے پئیں۔ یہ جادوئی تاثیر والا ٹانک روزانہ استعمال کرنے سے گھٹنوں میں درد میں کمی واقع ہو جائے گی ۔2اس کے علاوہ گرم پانی کے ٹب میں ایک سے دو کپ سرکے کے شامل کرکے اس میں 30منٹ کے لیے گھٹنوں کو بھگونے سے بھی کافی فائدہ ہوتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com