آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

میٹا نے واٹس ایپ گروپس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

یوتھ ویژن نیوز : میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حالیہ چند ماہ کے دوران میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ نئے فیچرز میں اسکرین شیئرنگ، انسٹنٹ ویڈیو میسج، ایچ ڈی فوٹوز اور ایڈٹ میسج وغیرہ فیچرزشامل ہیں۔ اب میٹا کمپنی نے واٹس ایپ گروپس کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی کسی کو بلاک نہیں کرسکےگا، ٹوئٹرنے بلاک فیچرختم کرنےکااعلان کردیا

واٹس ایپ کے نئے فیچر سے گروپس کو بغیر کسی نام کے بنانا ممکن ہو جائے گا۔میٹا کے مالک مارک زکربرگ کے مطابق یہ ایک سادہ فیچر ہے مگر بہت کارآمد ثابت ہوگا۔

اس وقت ایک واٹس ایپ گروپ بنانے کے لیے نام رکھنا ضروری ہوتا ہے مگر اب اس کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

مگر اس فیچر کو استعمال کرنے پر واٹس ایپ گروپ میں لوگوں کی بہت کم تعداد کو شامل کرنا ممکن ہوگا۔ابھی ایک واٹس ایپ گروپ میں 1024 افراد کو شامل کیا جا سکتا ہے مگر بے نام گروپ میں محض 6 افراد شامل ہوسکیں گے۔

اس طرح کے گروپس کو کمپنی کی جانب سے گروپ میں شامل افراد کے ناموں پر کوئی نام دے دیا جائے گا۔مگر ہر فرد کے سامنے گروپ کا نام مختلف نظر آئے گا اور اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ دیگر اراکین کے نام ان کے فون میں محفوظ ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چندریان3 چاند پر لینڈ کر گیا،

یعنی اگر آپ کسی بے نام گروپ میں شامل ہوتے ہیں اور اس کے اراکین کانٹیکٹ کے طور پر محفوظ نہیں، تو آپ کا فون نمبر گروپ کے نام طور پر نظر آئے گا۔اس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فیچر دوستوں اور گھروالوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

میٹا کمپنی کی جانب سے چند ہفتوں کے دوران یہ فیچر دنیا بھر میں عام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com