بیٹی ماں کو کندھے پراٹھا کرنماز کی ادائیگی کیلئےمسجد نبوی لے آئی، ویڈیووائرل

یوتھ ویژن نیوز : اسلام میں نماز کو دین کا ستون قرار دیا گیا ہے جو ہر بالغ مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے۔ مسجد نبوی ﷺ دنیا کی دوسری مقدس ترین مسجد ہے جو مدنیہ منورہ میں ہے مسجدی نبوی میں ایک نماز کی ادائیگی کا ثواب 50 ہزار نمازوں کے برابر ملتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اسی تناظر میں وائرل ہو رہی ہے
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب سے فون پر ویڈیو دیکھ کرشوہر نے بیوی کی ڈلیوری کرلی،27 سالہ خاتوں ہلاک
سعودی عرب میں ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بیٹی اپنی بوڑھی والدہ کو کندھے پر اٹھائے مسجد نبوی میں نماز ادا کرانے کے لیے لا رہی ہیں
صدی ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی بوڑھی ماں کو کندھے پر اٹھا کر مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی کے لیے لا رہی ہیں
سوشل میڈیا پر یہ دل آویز ویڈیو کلپ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین بیٹی کی ماں کیلئے اس خدمت پر تعریف کر رہے ہیں