یوٹیوب سے فون پر ویڈیو دیکھ کرشوہر نے بیوی کی ڈلیوری کرلی،27 سالہ خاتوں ہلاک
یوتھ ویژن نیوز : یوٹیوب سےفون پر ویڈیوز دیکھ کر شوہر نے بیوی کی ڈلیوری کردی جس کے باعث خاتون ہلاک ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک شخص نے یوٹیوب سے فون پر ویڈیوز دیکھ کر بیوی کی ڈلیوری کی جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شوہر اپنی بیوی کی درست طریقے سےڈلیوری نہ کرسکا جس کی نیتجے میں 27 سالہ خاتون کا ڈلیوری کے دوران بےتحاشہ خون بہہ گیا
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کی تار نےدوسری منزل سے گرنےوالا بچے کومعجزانہ طور پر بچا لیا
یہ واقعہ بھارت کی اسیٹ تامل ناڈو کے علاقے پولیم پتی میں پیش آیا، بعدازاں ڈلیوری کے بعد خاتون کو صحت مرکز لے جایا گیا لیکن ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
لیڈی میڈیکل آفسر نے پولیس کو سارے وقوعہ کی خبر دی ، جس کے بعدپولیس نے خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔نوزائیدہ بچہ زندہ ہے اور سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔