انٹرنیٹ کی تار نےدوسری منزل سے گرنےوالا بچے کومعجزانہ طور پر بچا لیا

یوتھ ویژن نیوز : کراچی کے بفرزون میں گھرکی دوسری منزل سےگرنے والا بچہ انٹرنیٹ کی تار کی وجہ سے معجزانہ طور پر بچ گیا
تفصیلات کےمطابق حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی جس میں گھراور گلی کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو میں اچانک سے خواتین کے چیخنے اور چلانے کی آوازیں آنے لگیں،2سالہ شاہزل گیلری سے گرتا ہوا نظر آتا ہے، کمسن بچہ شاہزل خوش قسمتی سے زمین پر گرنے کے بجائے تاروں پر گرا۔
یہ بھی پڑھیں: دانتوں کے درمیان فاصل کس چیز کی علامت ہے؟ راز کی بات جانئیں
انٹرنیٹ کے تار پر گر کر بچہ دوبارہ واپس ہوا میں اُچھلا ، تار پر گرنے کی وجہ سے بچہ سیدھا زمین پر گرنے سے بچ گیا، ویڈیو میں دوسری منزل سے گرنے والے بچے کو زمین پرکمراور سر کے بل گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
چیخ و پکار کوسننے والے سامنے کھڑے شخص نے بھاگا کر بچے کو اٹھایا، گرنے والے کمسن بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جا گیا ، چھوٹے سے بچے کو سر اور کمر پر معمولی سے زخم آئے ہیں
گرنے والے بچے کے اہلخانہ کے مطابق بچے کے گرنے کا واقع بدھ کی شام کو پیش آیا